Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پیر نے مبینہ طور پر اپنے ہی مرید کی بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

والدہ نے پیر کے پاس کام کاج کے لئے چھوڑا تھا، متاثرہ
شائع 14 جولائ 2024 09:44pm
آرٹ ورک: عبیر/آج نیوز
آرٹ ورک: عبیر/آج نیوز

پنجاب کی تحصیل چک جھمرہ میں پیر نے مبینہ طور پر اپنے ہی مرید کی بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، 16 سالہ متاثرہ لڑکی حاملہ ہو گئی۔

واقعہ تھانہ چک جھمرہ کے علاقہ 188 رب میں پیش آیا۔

عباسی شہید اسپتال کے او پی ڈی انچارج خاتون کو ہراساں کرنے لگے

متاثرہ لڑکی کے مطابق اس کی والدہ نے پیر کے پاس کام کاج کے لئے چھوڑا تھا، پیر زبردستی اس کے ساتھ کمرہ میں لے جا کر زیادتی کرتا رہا۔

حیدرآباد کے تین نوجوانوں کو برما بلواکر فروخت کردیا گیا

لڑکی کی والدہ نے پولیس کو دئے گئے بیان میں بتایا کہ ٹیسٹ کروانے پر پتہ چلا کہ لڑکی حاملہ ہے۔

تھانہ چک جھمرہ نے والدہ رضیہ بی بی زوجہ غلام مصطفیٰ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

Rape

Peer raped minor