Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

حیدرآباد کے تین نوجوانوں کو برما بلواکر فروخت کردیا گیا

گورنر سندھ سے رابطہ کیا ہے، اہل خانہ شدید ذہنی اذیت سے دوچار ہیں، راشد خان ایم پی اے
شائع 14 جولائ 2024 04:25pm

حیدرآباد کے تین نوجوانوں کو میانمر (برما) میں فروخت کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ ایم کیوایم پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی راشد خان نے گورنر سندھ سے رابطہ کرلیا۔

راشد خان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم، گورنر اور وزیر خارجہ کو خط لکھ رہے ہیں۔ اب تک کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی ہے۔ اہل خانہ بہت پریشان ہیں۔

راشد خان کا کہنا ہے کہ تینوں نوجوانوں کے اہل خانہ شدید ذہنی اذیت سے دوچار ہیں۔ تینوں نوجوانوں کو نوکری کا جھانسا دے کر میانمر بلایا گیا تھا۔

Myanmar

Hyderabad

THREE YOUTH

SOLD OUT

RASHID KHAN MPA