Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستانی سفیروں کے بڑے پیمانے پر تبادلوں کی تیاریاں، ممتاز زہرا بلوچ بھی باہر بھیجی جائیں گی

دنیا بھر میں پاکستانی سفیروں کی اکھاڑ پچھاڑ پر غور
شائع 14 جولائ 2024 04:03pm

وزارت خارجہ میں پاکستانی سفیروں کے بڑے پیمانے پر تبادلے کی تیاریاں جاری ہیں۔

ذرائع کے مطابق ظہیر اسلم جنجوعہ کی ریٹائرمنٹ کے بعد کینیڈا میں پاکستانی سفیر کا عہدہ خالی ہے، اسی لئے محمد سلیم کو کینیڈا میں ہائی کمشنر بھیجنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

اسی طرح عاصمہ ربانی کو فلپائن اور سلجوک مستنصر تارڑ کو انڈونیشیا بھیجنے پر غور کیا جارہا ہے جو اس وقت ہالینڈ میں سفیر ہیں۔

بھارتی ویب سائٹ نے 7 ارب کا قرضہ 70 لاکھ ڈالر کا بنا ڈالا

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کو اہم یورپی ملک میں بھیجنے پر غور کیا جارہا ہے، متحدہ عرب امارات میں نیا سفیر بھیجا جائے گا، فیصل نیاز ترمزی کو اہم مغربی ملک بھیجا جائے گا، سوئٹزر لینڈ میں تعینات سفیر عامر شوکت کو قاہرہ بھیجنے پر غور ہو رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق مرغوب سلیم بٹ کو سوئٹزر لینڈ بھیجنے پر غور کیا جارہا ہے، جبکہ ڈاکٹر ظفر اقبال رومانیہ یا کویت میں سفیر پاکستان جائیں گے۔

Mumtaz Zahra Baloch

Transfers and Postings of Pakistani Ambassadors