Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی کے این اے صاحبزادہ امیر سلطان کو مبینہ طور پر اغوا کرلیا گیا

ایس پی کینت لاہور نے گرفتاری کی تردید کردی، اویس شفیق کا کہنا ہے اغوا کی بھی اطلاع نہیں ملی۔
شائع 14 جولائ 2024 04:01pm

این اے 110 جھنگ سے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ امیر سلطان کو مبینہ طور پر اغوا کرلیا گیا ہے۔ تحریک انصاف نے ایم این اے کی بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔

تحریک انصاف لاہور کے جنرل سیکریٹری حافظ ذٰیشان رشید نے ایک بیان میں کہا کہ عدالتی فیصلے کے بعد ہمارے ایم این ایز غیر محفوظ ہیں۔ صاحبزادہ امیر سلطان کی گرفتاری غیر قانونی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عدالتوں پر بس نہیں چلا تو پھر ریاستی بدمعاشی شروع ہوگئی۔ جہاں رکن اسمبلی محفوظ نہیں وہاں عام آدمی کا کیا مستقبل ہوسکتا ہے؟

صاحبزادہ امیر سلطان کے بھائی صاحبزادہ محبوب عالم کا کہنا ہے کہ امیر سلطان کو چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے ان کے گھر سے اغوا کیا گیا۔

ایس پی کینٹ اویس شفیق نے کہا ہے کہ ایم این اے صاحبزادہ امیر سلطان کو گرفتار نہیں کیا۔ رکن قومی اسمبلی کے اغوا سے متعلق بھی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

Instagram

SAHIBZADA AMEER SULTAN

HAFIZ ZEEESHAN RASHEED

SP CANTT OWAIS SHAFEEQ