Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

میڈیکل کالجز میں ضم اضلاع کے طلبہ کی اوپن میرٹ پر داخلے کے درخواست مسترد

پشاور ہائیکورٹ نے میڈیکل کالجز میں مختص سیٹوں کی پالیسی کو قانونی قرار دے دیا، تحریری فیصلہ جاری
شائع 12 جولائ 2024 10:42am

پشاور ہائیکورٹ نے میڈیکل کالجز میں ضم اضلاع کے لیے مختص سیٹوں کی پالیسی کو قانونی قرار دے دیا اور ضم اضلاع کے طلباء کی درخواست خارج کردی۔

ضم اضلاع سے تعلق رکھنے والے طلباء نے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی کہ میڈیکل کالجز میں ضم اضلاع کے لیے مختص سیٹوں کے پالیسی کو غیرقانونی قرار دے کر ضم اضلاع کے طلباء کو بھی اوپن میرٹ پر داخلے کی اجازت دی جائے۔

پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس عتیق شاہ اور جسٹس ارشد علی نے درخواست پر سماعت کی تھی جس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا گیا۔

جسٹس ارشد علی کی جانب سے تحریر کیے گئے فیصلے میں لکھا گیا کہ ضم اضلاع کے طلباء کے لیے سیٹیں مختص ہیں، اس لیے اوپن میرٹ پر داخلہ نہیں لے سکتے اور اسی بندوبستی علاقوں کے طلباء مخصوص سیٹوں پر داخلہ نہیں لے سکتے۔

عدالت نے خیبر میڈیکل یونیورسٹی کی داخلہ پالیسی کو قانونی قرار دے کر طلباء کی درخواست خارج کردی۔

Peshawar High Court

Medical Colleges

Medical College

Merged districts