Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

حیدرآباد کے اسپتال پر مسلح افراد کا حملہ، ڈاکٹر زخمی

پولیس نے شاہنواز جاکھرانی نامی ایک ملزم کو گرفتار کرلیا
شائع 11 جولائ 2024 04:53pm

حیدرآباد میں ٹنڈو جام تعلقہ اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں 10 سے 12 مسلح افراد نے حملہ کیا، جس میں ایک ڈاکٹر زخمی ہوگیا۔

مسلح افراد اس وقت اسپتال میں داخل ہوئے جب او پی ڈی چل رہی تھی۔ انہوں نے ایمرجنسی وارڈ کے ڈاکٹر ظفر شیخ پر تشدد کیا جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگئے۔+

تین ہٹی کراچی میں دوکاندار کو لوٹنا مہنگا پڑ گیا، فائرنگ سے ڈاکو ہلاک

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور ایک ملزم کو گرفتار کر لیا جس کی شناخت شاہنواز جکھرانی کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم سے تفتیش جاری ہے، جلد تمام ملزمان کو پکڑ لیا جائے گا۔

Hyderabad

Hospital Attack