Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک کے مختلف علاقوں میں آج سے 16 جولائی تک تیز بارش کا امکان

اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھاربارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا، مزید بارشوں کی پیشگوئی
شائع 10 جولائ 2024 11:14am

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے مختلف علاقوں میں آج سے 16 جولائی تک تیز بارش کا امکان ہے۔

آج سے بحیرہ عرب سے مون سون ہوائیں ملک میں داخل ہوں گی، جو بارشوں کا سبب بنیں گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، پنجاب اور کشمیر میں آج سے 11 جولائی تک تیز بارش کا امکان ہے جبکہ 11 سے 15 جولائی تک خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 12 سے 14 جولائی کے دوران بلوچستان اور سندھ کے اضلاع سکھر، لاڑکانہ اور جیکب آباد مین بارش ہوگی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم آج گرم رہے گا، گزشتہ روز تربت گرم ترین شہر رہا جہاں درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مون سون بارشوں کی پیشگوئی، تاریخیں سامنے آگئیں، شہریوں کیلئے بھی ہدایت

کراچی میں ہلکی بارش کا امکان

دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی سمیت سندھ کے ساحلی علاقوں میں آج ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کو کراچی میں سب سے زیادہ بارش سرجانی ٹاؤن میں 58 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

بارش کے باعث منگل کو کراچی میں کئی پروازیں منسوخ کردی گئیں جبکہ 18 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔

بارش سے شہر بھر میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا، اہم اور مرکزی شاہراہوں پر بارش کا پانی جمع ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے رات گئے شہر کا دورہ کیا اور کہا کہ کراچی کی صورتحال بہتر ہے، نشیبی علاقوں سے نکاسی آب کا کام کر لیا گیا ہے۔

خیبرپختونخوا میں آج سے بارش کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیشگوئی

ادھر خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں آسمان پر بادلوں کا راج ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے آج سے بارش کا نیا سلسلہ شروع ہونے پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں آج سے بارش کا امکان ہے، جن میں دیر، چترال، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، باجوڑ، شانگلہ، بٹگرام، بونیر، کوہاٹ، باجوڑ، مہمند، خیبر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، مردان، چارسدہ، ہنگو، کرم، وزیرستان، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان شامل ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاراچنار میں 19 اور چترال میں1 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ پیر کے روز تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا، اس لیے تمام ضلعی انتظامیہ کو پیشگی اقدامات کی ہدایت کردی گئی ہے۔

کراچی میں سب سے زیادہ بارش کہاں ہوئی، محکمہ موسمیات نے اعدادوشمار جاری کردئے

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج سے بحیرہ عرب سے مون سون ہوائیں بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی جس کے باعث پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور ٹریفک آمدورفت متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھاربارش نے گرمی اورحبس کا زور ٹوٹ گیا

اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھاربارش نے گرمی اورحبس کا زور ٹوٹ گیا۔ وفاقی دارالحکومت کی فضا میں نمی کا تناسب 72 فیصد ہے۔

مارگلہ کی پہاڑیوں پرچھائے بادلوں نے شہراقتدار کو لپیٹ میں لیا، بادل گرجے بھی اور خوب برسے بھی، موسلادھاربارش سے کئی فیڈرزٹرپ کرنے کے باعث بجلی فراہمی میں عارضی تعطل بھی آیا جبکہ اسلام آباد کے کئی علاقوں میں تیزبارش کے باعث پانی جمع ہو گیا۔

کراچی : مختلف علاقوں میں طوفانی بارش، نشیبی علاقے زیر آب، حادثات میں ایک جاں بحق، ایک زخمی

راولپنڈی میں موسلادھاربارش سے نالہ لئی میں پانی کے بہائو میں تیزی آئی ، کٹاریاں کے مقام پرچھ فٹ ، جبکہ گوالمنڈی پل پر پانی کے بہاؤکا لیول پانچ فٹ ریکارڈ ہوا۔

اسلام آباد کی فضا میں نمی کا تناسب 72 فیصد ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے مزید بارش کی پیشنگوئی کی ہے۔

Met Office

Rain

Karachi Rain

rainy weather

EXTREME WEATHER

moon soon rain