Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

راولاکوٹ : جیل سے فرار سزائے موت کا قیدی گرفتار، تعداد 7 ہوگئی

حکومت آزادکشمیر نے اس کی گرفتاری کیلئے ایک کروڑ کا انعام مقرر کر رکھا تھا
شائع 09 جولائ 2024 09:06pm
فوٹو ۔۔ فائل / آج نیوز
فوٹو ۔۔ فائل / آج نیوز

آزاد کشمیر کی ڈسٹرکٹ جیل پونچھ سے فرار سزائے موت کا قیدی عامر دوبارہ گرفتار کرلیا گیا، اٹھارہ مفرور قیدیوں میں سے گرفتار قیدیوں کی تعداد سات ہوگئی۔

وزیر اطلاعات آزاد کشمیر پیر مظہر سعید نے میڈیا کو بتایا کہ ڈسٹرکٹ جیل پونچھ سے فرار ہونے والے قیدیوں کی گرفتاری کے حوالے پولیس کو بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ سزائے موت کے قیدی عامر عبداللہ کو دوبارہ گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت آزاد کشمیر نے عامر عبداللہ کی گرفتاری کیلئے ایک کروڑ کا انعام مقرر کر رکھا تھا۔

راولاکوٹ: مفرور قیدیوں کی اطلاع دینے والوں کیلئے کروڑوں روپے انعامات کا اعلان

انھوں نے مزید بتایا کہ چند روز قبل پونچھ جیل راولاکوٹ توڑ کر فرار ہو نے والے 18 قیدیوں میں سے 7 کو دوبارہ گرفتارکرلیا ہے، 11 مفرور قیدیوں کی تلاش اور گرفتاری کیلئے آپریشن جاری ہے، آئندہ چند روز میں مزید گرفتاریوں کی امید ہے۔

واضح رہے 30 جون کو راولاکوٹ جیل سے بھارت کو مطلوب شخص سمیت درجن بھر سے زائد قیدی فرار ہوگئے تھے۔

Indian occupied Kashmir

Jammu and Kashmir

Prisoners Escape