Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی کے ساحل پر ہر سال جون اور جولائی میں مردہ سیپیاں کیوں آجاتی ہیں؟

کاریگر ان رنگ برنگی سیپیوں سے مختلف اشیا بناتے ہیں
شائع 09 جولائ 2024 09:04pm

موسمیاتی تبدیلی اور شدید گرمی کے اثرات کے سبب کراچی کا ساحل مردہ سییپوں سے بھر گیا ہے۔

کراچی میں ساحل پر تاحد نگاہ سیپیاں ہی سیپیاں بکھر گئیں ہیں ، جو ہرسال جون اور جولائی میں شہر کے ساحل پر ہر سو نظر آتی ہیں۔

50 کروڑ سال پرانے ننھے آبی مخلوق کے باقیات دریافت

ڈبلیو ڈبلیو ایف کے تکنیکی مشیر معظم خان کے مطابق سیپیوں کی ساحل پر آنےکی وجہ شدید گرمی اور ہوا کے رخ کی تبدیلی ہے۔

سندھ میرین فیشری کےڈائریکٹر ڈاکٹرعاصم کریم کہتے ہیں سمندر میں سیپیاں فلٹر کا کام کرتی ہیں،سمندر میں آلودہ پانی جانے پر قابو پایا جائے تو سیپیوں اور دیگر آبی حیات کی اموات کو کم کیا جاسکتا ہے۔

ساحل پر بکھری یہ سیپیاں کئی لوگوں کے رزق کا بھی ذریعہ ہیں،کاریگر ان رنگ برنگی سیپیوں سے ہار ،بندے، چوڑیاں، مالائیں، فوٹو فریم اور سجاوٹ کی دیگر اشیا بناتے ہیں۔

karachi

sea shore