Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سید ذوالفقار شاہ کو چیئرمین اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کا اضافی چارج دے دیا گیا

یونیورسٹیز اور بورڈ ڈیپارٹمنٹ کے حکام کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا
شائع 08 جولائ 2024 09:20am

میرپور خاص تعلیمی بورڈ کے چیئرمین سید ذوالفقار شاہ کو چیئرمین اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے عہدے کا اضافی چارج دے دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سید ذوالفقار شاہ کو چیئرمین اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے عہدے کا اضافی چارج دے دیا گیا، سید ذوالفقار شاہ میرپورخاص بورڈ کے چیئرمین ہیں۔

یونیورسٹیز اور بورڈ ڈیپارٹمنٹ کے حکام کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ سندھ ہائیکورٹ نے چیئرمین اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی پروفیسر نسیم میمن کی دوبارہ تعیناتی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا تھا۔

چیئرمین انٹربورڈ کراچی کی بحالی کا نوٹیفکیشن معطل

ملازمت بحالی کے بعد پروفیسر نسیم چیئرمین انٹر بورڈ کراچی تعینات

نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے چیئرمین کراچی انٹر بورڈ کو تبدیل کردیا

عدالت عالیہ سندھ نے 6 اگست تک فریقین سے جواب طلب کرلیے تھے۔

NASEEM MEMON

Board of Higher Secondary Education Karachi

chairman mirpur khan board

syed zulfiqar shah