Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پیپلز پارٹی کے ضلعی کارکنان کا صوبائی قیادت کیخلاف احتجاج، جنرل سیکرٹری پر عہدے فروخت کرنے کا الزام عائد

مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو زرداری ہاؤس کے باہر دھرنا دیں گے، مظاہرین
شائع 07 جولائ 2024 04:17pm

پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان نے ایبٹ آباد میں صوبائی قیادت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور صوبائی جنرل سیکرٹری پر عہدے فروخت کرنے کا الزام عائد کردیا۔

سابق ضلعی صدر سرفراز خان جدون کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ بلاول بھٹو دورہ پشاور کے دوران تنظیموں کا نوٹس لیں، پیپلز پارٹی کا صوبائی جنرل سیکرٹری گندم سکینڈل میں ملوث ہے، صوبائی وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو سے مل کر گندم کے ٹرک غائب کیے گئے ہیں۔

علی امین بھڑکیں مارتے رہتے ہیں، پرویز خٹک کا وزیر اعلٰی خیبرپختونخوا کے بیان پر ردعمل

مظاہرین نے کہا کہ مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو زرداری ہاؤس کے باہر دھرنا دیں گے۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ صوبے میں پارٹی کو ایک سازش کے تحت تباہ کیا، جیالوں کی قربانیوں کو فروخت کیا جارہا ہے، صوبائی قیادت نے اچانک ضلعی تنظیم کے عہدے دار فارغ کردیے۔

مہنگی بجلی اور لوڈ شیڈنگ کے خلاف لاہور میں جماعت اسلامی کا احتجاج

مظاہرین نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا صوبائی جنرل سیکرٹری ایک کونسلر بھی نہیں بن سکتا۔

protest

Abbottabad

Pakistan People's Party (PPP)