Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

’کسی کو بتایا تو جان سے ماردوں گا‘ کراچی کی 10 سالہ طالبہ سے ہیڈ ماسٹر کی مبینہ زیادتی

21 جون کو ہیڈ ماسٹر نے مجھے فون کر کے کہا کہ بچیوں کو عیدی دینی ہے میرے پاس بھیجو، والد
اپ ڈیٹ 06 جولائ 2024 06:39pm

کراچی میں 10 سالہ طالبہ سے اسکول ہیڈ ماسٹر کی زیادتی کا نشانہ بن گئی ۔ جس کا مقدمہ بچی کے والدکی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔

مواچھ گوٹھ غفوری چوک کے اسکول میں 10 سالہ طالبہ سے اسکول کے ہیڈ ماسٹر کی زیادتی کا انکشاف ہوا ہے، متاثرہ بچی کے والد نے بتایا کہ میری تین بیٹیاں اسکول کے ہیڈ ماسٹر سر حنیف کے پاس ٹیوشن پڑھنے جاتی ہیں۔ 21 جون کو سر حنیف نے مجھے فون کر کے کہا کہ بچیوں کو عیدی دینی ہے میرے پاس بھیج دو، میرے منع کرنے پرسر حنیف نے اسرار کیا تو میں نے اپنی تینوں بیٹیوں کو بھیج دیا۔

والد کا مزید کہنا تھا کہ میری تینوں بیٹیاں شام کو واپس آئیں تو 10 سالہ بیٹی نے بتایا کہ سر نے اسے الگ کمرے میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔ بچی نے روتے ہوئے بتایا کہ سر نے دھمکی دی تھی کہ تم نے کسی کو بتایا تو جان سے ماردوں گا۔

واقعہ کا مقدمہ موچکو تھانے میں درج ہوا ہے لیکن پولیس ملزم کو گرفتار نہیں کرسکی ہے ۔

دوسری جانب ملوث ملزم کی عدم گرفتاری پر متاثرہ بچی کے والدین اور مکینوں نے حب ریور روڈ مواچھ گوٹھ پر احتجاج کیا احتجاج کے باعث دونوں ٹریک پر ٹریفک معطل رہی۔

مظاہرین نے پولیس کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا جس پر ڈی ایس پی سعید آباد چوہدری شاہد ایس ایچ او سعید آباد قمر کیانی اور ایس ایچ او موچکو شاہد خان مظاہرین سے مزاکرات کے لئے پہنچے جو کہ کامیاب رہا۔

مظاہرین نے ملزم سر حنیف کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کردیا۔

karachi

Rape

Karachi Police

attempt to rape