Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پیٹرول پمپس مالکان کے بعد فلور ملز کا بھی سپلائی بند کرنے کا اعلان

ٹریول ایجنٹس نے بھی ہڑتال کی دھمکی دے دی
اپ ڈیٹ 06 جولائ 2024 09:44pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

وفاقی بجٹ میں عائد کردہ اضافی ٹیکسز کے خلاف احتجاج طول پکڑنے لگا ہے۔ پیٹرول پمپ مالکان نے تو بات منوالی لیکن اب فلورملز مالکان نے 11 جولائی سے آٹا سپلائی بند کرنے کا اعلان کردیا ہے، جبکہ ٹریول ایجنٹس نے بھی ہڑتال کی دھمکی دے دی ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین فلور ملزم ایسوسی ایشن عاصم رضا کنے کہا کہ ہمارا وفاقی حکومت سے مطالبہ ہے کہ ود ہولڈنگ ٹیکس ختم کیا جائے، ساڑھے پانچ فیصد ٹیکس لگایا ہے، فلور ملز مالکان فوری فلور ملز بند کرنا چاہتے ہیں۔

عاصم رضا نے مزید کہا کہ فلور ملز مالکان فوری فلور ملز بند کرنا چاہتے ہیں، لیکن میں نے اپنے طور پر بدھ تک کا وقت دیا ہے، جمعرات سے مارکیٹ کو سپلائی بند کر دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ نئے ٹیکس سے 20 کلو کا تھیلا ڈیڑھ سو روپے مہنگا ہوگا، پاکستان فلورملز کی جنرل باڈی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے، جولائی سے گندم کی پسائی بند کردیں گے۔

اس حوالے سے شہری کہتے ہیں پہلے ہی مہنگائی بہت ہے، فلور ملز بند ہوئیں تو جینا بھی دشوار ہو جائے گا۔

دوسری طرف ٹریول ایجنٹس بھی فضائی ٹکٹس پر ٹیکس پر بھڑک اٹھے ہیں۔ ایسوسی ایشن کے رہنماؤں نے ہڑتال کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ 25 کروڑ ڈالر سالانہ ادا کرنے والی صنعت کو دیوار سے لگایا جارہا ہے۔

لاہور: سستےآٹے کی فراہمی، محکمہ خوراک پنجاب ان ایکشن

واضح رہے کہ سستے آٹے کی فراہمی کے لیے محکمہ خوراک پنجاب نے مہنگا آٹا فروخت کرنے پرتین فلور ملز کے لائسنس معطل کیے جب کہ ناقص انتظامات پر باون فلور پوائنٹس کو شوکاز نوٹس جاری کر دئیے ہیں۔

وزیر خوراک پنجاب، بلال یاسین نے کہا ہے کہ بوگس ریکارڈ اور مہنگے داموں آٹے کی سپلائی پر کارروائیاں کیں، مہنگے داموں سپلائی کرنیوالے ڈیلرز اور ملز کے لائسنس معطل کریں گے، یومیہ بنیادوں پرمارکیٹ کے نرخوں کو مانیٹر کیا جارہا ہے۔

economic crisis

Flour Shortage

Pakistan Flour Mills Association

flour mills