Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کچے میں بدنام زمانہ ’بھیو ڈکیت گینگ‘ کا خاتمہ، سرغنہ ہلاک

ڈکیت گینگ کے سرغنہ امداد بھیو کے سر کی قیمت 30 لاکھ روپے مقرر تھی
شائع 06 جولائ 2024 04:14pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

سندھ رینجرز اور پولیس کی جانب سے کندھ کوٹ میں کچے کے علاقے میں ڈکیتوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف مشترکہ آپریشن کے دوران مقابلے کے بعد بدنام زمانہ بھیو گینگ کا سرغنہ امداد بھیو ہلاک ہو گیا۔

ترجمان رینجرز نے بتایا کہ حکومت سندھ نے ڈکیت گینگ کے سرغنہ امداد بھیو کے سر کی قیمت 30 لاکھ روپے مقرر کر رکھی تھی، وہ تین ہندو تاجروں سمیت پانچ بینک ملازمین کے اغوا میں بھی ملوث تھا۔

لاہور میں 14 سالہ معذور لڑکی رمشا بازیاب، ملزم گرفتار

ترجمان کا کہنا تھا کہ دورانِ آپریشن رینجرز، پولیس اور بھیو ڈکیت گینگ کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، ہلاک ڈکیت اغوا برائے تاوان، قتل، اقدامِ قتل، ڈکیتی، رہزنی اور دیگر جرائم میں ملوث تھا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق بھیو ڈکیت گینگ کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے پولیس اور رینجرز کا آپریشن جاری ہے۔

چار سالہ بچے کی تحویل کیلئے سابق شوہر کی فائرنگ سے زخمی خاتون دم توڑ گئی

اس حوالے سے سندھ پولیس کے ایس ایس پی نے بتایا کہ ملزم نے پولیس چیک پوسٹ پر حملے میں دو اہلکاروں کو بھی شہید کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ سرغنہ کے مارے جانے کے بعد بھیو گینگ کا مکمل خاتمہ کردیا گیا ہے۔

kacha operation

Kacha Robbers

Bhayyo gang