Aaj News

ہفتہ, نومبر 16, 2024  
13 Jumada Al-Awwal 1446  

محرم الحرام: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، ڈبل سواری پر پابندی کی تاریخ کا بھی اعلان

عمارتوں کی چھتوں پر پتھ، اینٹیں، بوتلیں یا کچرا جمع کرنے پر پابندی عائد ہوگی
شائع 06 جولائ 2024 10:08am
علامتی تصویر
علامتی تصویر

محکمہ داخلہ پنجاب نے محرم الحرام میں سکیورٹی کے پیشِ نظر صوبے میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے جبکہ ڈبل سواری پر پابندی کا اطلاق 7 سے 10 محرم الحرام تک ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق محرم الحرام کےجلوسوں اورمجالس میں کوئی نئی اختراع نہیں ہوگی، عوامی مقامات پرہتھیاراورآتش گیر مواد کی نمائش پر پابندی ہوگی۔

بین المذاہب، فرقہ وارانہ یا نسلی منافرت کو ہوا دینے والے ریمارکس پر دفعہ 144 نافذ ہوگی جبکہ جلوس کے راستوں پر واقع مکانات یا عمارتوں کی چھتوں پر مورچوں کی تعمیر پر پابندی ہوگی۔

علاوہ ازیں عمارتوں کی چھتوں پر پتھ، اینٹیں، بوتلیں یا کچرا جمع کرنے پر پابندی عائد ہوگی۔ بزرگ شہری، خواتین اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کو ڈبل سواری پر پابندی سے استثنیٰ ہو گا۔

مزیدپڑھیں: محرم الحرام میں امن یقینی بنانے کیلئے پنجاب میں سیکیورٹی گائیڈ لائنز جاری

یہ بھی پڑھیں: سندھ حکومت نے ڈبل سواری پر پابندی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا

Punjab police