Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Akhirah 1446  

پشاور میں محرم الحرام کی سیکیورٹی پلان تشکیل: افغان مہاجرین کو کیمپ تک محدود رکھنے کا فیصلہ

سیکیورٹی کےلئے 14ہزار پولیس افسران واہلکار تعینات کیے جائیں گے، ترجمان پولیس
شائع 06 جولائ 2024 09:30am
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کیپٹل سٹی پولیس پشاورنے محرم الحرام کی سیکیورٹی پلان تشکیل دے دیا جس کے مطابق سیکیورٹی کےلئے 14ہزار پولیس افسران واہلکارتعینات جبکہ جلوس گزر گاہوں کے قریب عمارتوں پر ماہر نشانہ باز تعینات کئے جائیں گے۔

ترجمان پشاور پولیس کے مطابق شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کا عمل مزید سخت، شہر میں داخل ہونے والے افراد کی کڑی نگرانی شروع کردی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق شہر میں واقع سرائیوں، گیسٹ ہاوسز اور ہوٹلز میں قیام پذیر افرادکا ڈیٹا چیک کیا جارہا ہے، حساس مقامات کے قریب بکتر بند گاڑیاں موجود رہیں گی، آر آر ایف، اے ٹی ایس، کیو آر ایف، لیڈیز پولیس، بی ڈی یو، ابابیل اسکواڈ، سٹی پٹرولنگ فورس کے اہلکار تعینات ہونگے۔

ترجمان پولیس کے مطابق ٹریفک پولیس کے ایک ہزار سے زائد اہلکار و افسران تعینات کیے جائیں گے، افغان مہاجرین کو کیمپ تک محدود کرکے ان کے شہر میں داخلہ پر بھی پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ محرم کے آخری ایام میں اندرون شہر میں تمام گاڑیوں کے داخلہ پر مکمل پابندی ہو گی۔

مزید پڑھیں: محرم الحرام میں امن یقینی بنانے کیلئے پنجاب میں سیکیورٹی گائیڈ لائنز جاری