Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی لانڈھی میں بچوں کی لڑائی میں گولیاں چل گئیں، فائرنگ سے 3 افراد زخمی

زخمیوں کی شناخت ناظم، فرقان اور اشعر کے نام سے ہوئی، فرار ملزم کی تلاش جاری ہے، پولیس
شائع 05 جولائ 2024 08:37am

کراچی کے علاقے لانڈھی میں بچوں کی لڑائی میں گولیاں چل گئیں، فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ کراچی کے علاقے لانڈھی نمبر ایک سیکٹر سی ون میں پیش آیا، جہاں بچوں کی لڑائی کے دوران گولیاں چل گئیں، جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

پولیس کے مطابق زخمیوں کی شناخت ناظم، فرقان اور اشعر کے نام سے ہوئی ہے جبکہ فرار ملزم اعظم کی تلاش جاری ہے۔

firing

karachi

landhi