Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پیٹرولیم ڈیلرز اور حکومت کے مذاکرات ناکام، کراچی، پشاور کے پمپس بند، جڑواں شہروں میں ہڑتال مؤخر

رات گئے پیٹرول پمپس پر رش بڑھ گیا، مطالبات نہ مانے گئے تو ہڑتال کا دورانیہ بڑھ بھی سکتا ہے

آل پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن اور حکومت کے درمیان ٹیکسز کے معاملے پر مذاکرات ایک بار پھر ناکام ہوگئے اور ڈیڈ لاک برقرار ہے، ایسوسی ایشن کی کال پر آج ملک بھر میں متعدد پیٹرول پمپس بند کردیے گئے، جس کے باعث رات گئے پیٹرول پمپس پر رش بڑھ گیا، دوسری جانب ایسویسی ایشن نے دھمکی دی ہے کہ مطالبات نہ مانے گئے تو ہڑتال کا دورانیہ بڑھ بھی سکتا ہے۔

آل پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے ہڑتال کے معاملے پر پٹرولیم ڈیلرزایسوسی ایشن کے مطالبات پر ہونے والا اجلاس ختم ہوگیا جس میں حکومت اور پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے درمیان ٹیکسوں کے معاملے پر ڈیڈلاک برقرار ہے۔

اجلاس کے بعد ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے جمعے سے ملک بھر میں پیٹرول پمپس بند رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب کے نائب صدر کے انتقال کے باعث اسلام آباد میں ہڑتال نہیں ہوگی اور اس کے علاوہ ملک بھر کے تمام پمپس ہر صورت میں بند رہیں گے۔

پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا کل صبح 6 بجے سے پیٹرول پمپس بند کرنے کا فیصلہ

انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد میں ایسوسی ایشن عہدے دار کی وفات کے باعث ہڑتال کی کال واپس لے لی گئی ہے۔

رات بارہ بجتے ہی ایسوسی ایشن کی کال پر کراچی سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں مالکان نے پمپ بند کر کے پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی روک دی جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اُدھر لاہور میں بھی ایسوسی ایشن کے ایک دھڑے نے ہڑتال کی مخالفت کردی اور کہا ہے کہ ایسے اقدامات سے حل نہیں نکل سکتا بلکہ مذاکرات کا راستہ ہی اختیار کیا جائے گا۔

اُدھر پیٹرولیم ڈویژن اور اوگرا نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات ملک بھر میں دستیاب رہیں گی، تمام آئل مارکیٹنگ کمپنیاں پیٹرول پمپس پر پیٹرولیم مصنوعات کی وافر مقدار میں فراہمی کو یقینی بنائیں اور پیٹرول پمپس کو کھلا رکھیں۔

ترجمان اوگرا عمران غزنوی نے کہا کہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی وافر مقدار موجود ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی کال پر ایڈوانس ٹرن اوور ٹیکس کے خلاف ملک بھر میں 5جولائی سے 13ہزار پیٹرول پمپس بطور احتجاج بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔

پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے 5 جولائی کو پورا ملک بند کرنے کی دھمکی دے دی

پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے بتایا کہ یہ ہڑتال صفر اشاریہ 5 فیصد ایڈوانس ٹرن اوور ٹیکس کے نفاذ کے خلاف کی جا رہی ہے، جس کے لیےبدھ کو حکومت پیٹرولیم ڈیلرز کے درمیان منعقدہ مذاکرات ناکام ہوگئے تھے۔

اسلام آباد اور راولپنڈی میں ہڑتال مؤخر

پٹرولیم ڈیلر ایسوسی ایسن نے جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی میں ہڑتال مؤخر کردی۔

ترجمان ایسوسی ایشن کے مطابق ایسوسی ایشن کے نائب صدر قاضی خالد کے انتقال کے باعث ہڑتال مؤخر کی گئی، جڑواں شہروں میں تمام پیٹرول پمپس کھلے رہیں گے، راولپنڈی اوراسلام آباد کے علاوہ دیگر شہروں میں ہڑتال بدستوررہے گی۔

کراچی

پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے پیٹرول پمپس پر ڈبل ٹیکسیشن کے نفاذ کے خلاف ہڑتال کے باعث آج کراچی کے مختلف پیڑول پمپس کی بندش سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

گزشتہ رات سے ہی ہڑتال کی حمایت کرنے والے پمپ مالکان نے پیٹرول کی فراہمی بند کردی تھی اور انتظامیہ نے شامیانے اور قناعتیں لگا کرپمپس بند کردیے تھے جبکہ کچھ پیٹرول پمپس پر پیٹرول کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے، جہاں پرگاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔

پاکستان پیٹرولیم ڈیلرزایسوسی ایشن کی کال پرایڈوانس ٹرن اوورٹیکس کے خلاف ملک بھرمیں آج 5 جولائی سے 13 ہزار پیٹرول پمپس بطور احتجاج بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔

رات آج نیوز سے بات کرتے پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر عبدالسمیع نے کہا تھا کہ حکومت سے بارہا مطالبہ کیا کہ ٹیکس واپس لیں لیکن مذاکرات میں مطالبہ نہیں مانا گیا، جب تک حکومت اس فیصلے کو واپس نہیں لیتی کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے، ملک بھر میں 14 ہزار ڈیلرز آج صبح 6 بجے سے پٹرول پمپس بند کردیں گے۔

دوسری جانب پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کےترجمان حسن شاہ نے پٹرولیم ڈیلزر سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ماضی میں بھی احتجاج کیے ہیں، ہم کراچی کے بعض ڈیلروں کی جانب سے ہڑتال کی کال کو مسترد کرتے ہیں کیونکہ انہیں اپنی برادری سے زیادہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا غم کھائے جارہا ہے۔

پشاور

پیٹرولیم ڈیلرز کی ہڑتال کے باعث پشاور میں بھی پیٹرول پمپس آج بند ہیں۔

پیٹرولیم ڈیلرز ایسسی ایشن کی جانب سے آج ہڑتال کی کال دی گئی تھی جس کے پیش نظر پشاور میں بھی پٹرول پمپس بند کردیے گئے ہیں۔

رنگ روڈ، جی ٹی روڈ سمیت شہر کے کئی علاقوں میں پمپس پر پٹرول کی فراہمی معطل ہے تاہم دوسری جانب سے پی ایس او پمپس کی جانب سے پیٹرول فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔

سکھر

آل پاکستان پیٹرولیم ایسوسی ایشن کی ایڈوانس ٹیکس کے حکومتی فیصلے کے خلاف ہڑتال ناکام ہوگئی، سکھر اور گردونواح کے تمام پیٹرول پمپوں پر پیٹرول کی فراہمی جاری ہے۔

آل پاکستان پیٹرولیم ایسوسی ایشن کی جانب سے ایڈوانس ٹیکس کے خلاف دی جانے والی ملک گیر ہڑتال کی کال پر سکھر سمیت گردونواح کے چھوٹے بڑے شہروں میں پیٹرول پمپ کُھلے ہوئے ہیں جس کے باعث اندرون سندھ ہڑتال ناکام ہوگئی۔

سکھر شہر کے پی ایس او سمیت نجی کمپنیوں کے تمام پیٹرول پمپ کھلے ہیں جہاں عوام کو پیٹرول کی فراہمی جاری ہے۔

پیٹرول پمپ کھلے ہونے سے لوگوں کو پیٹرول با آسانی دستیاب ہے اور زندگی معمول کے مطابق رواں دواں ہے۔

کوئٹہ

کوئٹہ میں بھی پیٹرول ڈیلر ایسوسی ایشن کی ہڑتال ناکام ہوگئی، کوئی پمپ بھی بند نہیں، نئے ٹیکس عائد کیے جانے والے کے خلاف کی جانے والی ہڑتال کی حمایت کی گئی تھی لیکن کوئٹہ میں عمل درآمد نہیں ہوسکا۔

اسلام آباد

Petrol Pumps

Petroleum Dealers Association

Oil tankers Association