Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کوٹ ادو میں کوسٹر اور مسافر کوچ میں تصادم، 4 افراد جاں بحق 32 زخمی

دس زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ملتان منتقل کیا گیا، ریسکیو ذرائع
اپ ڈیٹ 04 جولائ 2024 07:22pm

پنجاب کے ضلع کوٹ ادو کے علاقے چوک سرور شہید میں کوسٹر اور مسافر کوچ میں تصادم کے باعث چار افرادجاں بحق اور 32 زخمی ہوگئے۔

نواحی علاقہ چوک سرور شہید اڈا حسین آباد کے قریب تیز رفتاری کے باعث لیہ سے ملتان جانے والی رانا جہاں زیب کمپنی کی اے سی کوچ سامنے سے انے والے کوسٹر سے ٹکرائی۔

کراچی: کار سوار ملزمان کی پولیس موبائل پر بھاری ہتھیار سے فائرنگ، تبادلے میں خاتون جاں بحق

ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں اورلاشوں کو ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ٹی ایچ کیو ہسپتال چوک سرور شہید میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور ہسپتال کے تمام ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کو ہسپتال بلا لیا گیا ہے۔

ہری پور میں مسافر وین کھائی میں جا گری، 10 افراد جاں بحق

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کے 10 زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ملتان منتقل کیا گیا ہے۔

bus accident