Aaj News

ہفتہ, اکتوبر 05, 2024  
01 Rabi Al-Akhar 1446  

کراچی میں سفاری پارک کی ہتھنی سونیا کو انفیکشن، ’گرمی کی وجہ سے معمولی طبیعت ناساز ہوئی‘

ہتھنی سونیا کا انفیکشن ہتھنی نورجہاں کے انفیکشن جیسا دکھانے والی خبروں میں سچائی نہیں ہے، ڈائریکٹر زو اینڈ سفاری
اپ ڈیٹ 04 جولائ 2024 04:44pm
— فوٹو: اے ایف پی
— فوٹو: اے ایف پی

سفاری پارک کی ہتھنی سونیا کو انفیکشن کا سامنا ہے۔ سنیئر ڈائریکٹر زو اینڈ سفاری اقبال نواز نے سونیا کے انفکشن کو ہتھنی نورجہاں کے انفکشن جیسا دیکھانے والی خبروں کی تردید کردی۔

سنیئر ڈائریکٹر زو اینڈ سفاری اقبال نواز نے کہا کہ گرمی کی وجہ سے معمولی طبیعت ناساز ہوئی تھی لیکن بروقت علاج کے بعد سونیا بہتر ہے۔

واضح رہے کہ ہتھنی سونیا کی طبیعت خراب ہونے کے ساتھ ہی ہتھنی نورجہاں کا ذکر اس لیے آیا کہ کچھ عرصے قبل علالت سے دوچار 17سالہ ہتھنی نور جہاں کراچی کے چڑیا گھر میں انتقال کر گئی تھی۔

کراچی کے چڑیا گھر میں افریقی ہتھنی ’نور جہاں‘ کا 5 اپریل سے ٹیومر کا ہنگامی بنیادوں پر علاج جاری تھا لیکن اس کی حالت بگڑ گئی اور وہ کھڑے ہونے کے بھی قابل نہ رہی تھی۔