Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

راولاکوٹ جیل سے فرار ایک اور قیدی گرفتار، تعداد 3 ہو گئی

پکڑے جانے والے قیدیوں کی شناخت نعمان، عثمان اورفیضان کے ناموں سے ہوئی ہے، ذرائع پولیس
شائع 04 جولائ 2024 11:45pm
فوٹو ۔۔۔ آج نیوز
فوٹو ۔۔۔ آج نیوز

راولاکوٹ میں جیل سے فرار ہونے والے قیدیوں میں سے3 کوگرفتارکرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان میں نعمان، عثمان اورفیضان شامل ہیں، دونوں قیدیوں کوجنگل سے گرفتارکیا گیا۔

واضح رہے کہ چار روز قبل آزاد کشمیر کی ڈسٹرکٹ جیل راولا کوٹ سے 18 قیدیوں فرار ہوگئے تھے۔ حکومت کی طرف سے مفرور قیدیوں کے سروں کی قیمت مقرر کرنے سمیت، جدید آلات اور ڈرون کمیروں کے استعمال سمیت تمام حربے ناکام ثابت ہورہے تھے۔

اب اطلاع موصول ہوئی ہے کہ قیدیوں کو جنگل سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات نے تیس مئی کو رجسٹرار ہائی کورٹ کو خط لکھا تھا جس میں ڈسٹرکٹ جیل راولاکوٹ کو خطرناک قیدیوں کے جیل سے فرار ہونے کے امکانات کے پیش نظر انتہائی غیر محفوظ قرار دیا تھا۔

اس کے باجود جیل کی سکیورٹی کیوں نہیں بڑھائی گئی یہ ایک سوالیہ نشان ہے۔ ممکنہ طور پر سکیورٹی کے خاطر خواہ انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے قیدیوں کے فرار کا واقعہ پیش آیا۔

3 خطرناک قیدی

خط میں لکھا گیا تھا کہ غازی شہزاد، محمد ایاز، تیمور ممتاز خطرناک قیدی ہیں، تینوں خطرناک قیدیوں کو دوسری جیل منتقل کیا جائے، ڈسٹرکٹ جیل کی عمارت بوسیدہ اور پرانی ہے، جیل عمارت کے باہر کوئی حفاظتی دیوار بھی نہیں، جبک مصروف ترین شاہراہ بھی جیل کے باہر سے گزرتی ہے۔

اس حوالے سے خط میں کہا گیا تھا کہ جیل کا مرکزی دروازہ بھی سڑک پر کھلتا ہے، جیل دہشتگردوں کو رکھنے کے قابل نہیں ہے، ملزمان شاطر، خطرناک اور ذہین ہیں، یہ ملزمان بھاگنے کی منصوبہ بندی کر سکتے ہیں۔