Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاک بھارت میچ کی تاریخ سامنے آگئی

مجوزہ شیڈول کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کے میچز پاکستان کے 3 شہروں میں کھیلے جائیں گے
شائع 03 جولائ 2024 09:32pm
فوٹو۔۔۔ اے ایف پی
فوٹو۔۔۔ اے ایف پی

آئندہ برس فروری اور مارچ میں پاکستان میں ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا مجوزہ شیڈول سامنے آگیا۔

ذرائع کے مطابق مجوزہ شیڈول کے تحت آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے میچز فروری 19 سے 9 مارچ تک پاکستان کے تین شہروں میں کھیلے جائیں گے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایونٹ میں مجموعی طور پر فائنل سمیت 15 میچز ہوں گے۔ چیمپئنز ٹرافی کے فائنل کیلئے 10 مارچ ریزرو ڈے رکھا گیا ہے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ میں ہار کے بعد قومی کھلاڑیوں کی گدوں پر پریکٹس، ویڈیو وائرل

ذرائع نے بتایا کہ مجوزہ شیڈول کے مطابق 7 میچز لاہور، 3 کراچی اور 5 میچز راولپنڈی میں کھیلے جائیں جبکہ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان ہائی وولٹیج ٹاکرا یکم مارچ کو لاہور میں ہوگا۔

ٹی 20 ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم کی ناکامی پر گیری کرسٹن نے خفیہ رپورٹ جمع کرادی

Indian cricket team

Pakistani Cricketer

Icc Champions Trophy 2025