Aaj News

ہفتہ, اکتوبر 05, 2024  
01 Rabi Al-Akhar 1446  

’بجلی کا بھاری بل ادا کرنے کیلئے دل اور گردہ برائے فروخت‘، معذور شہری شدید پریشان

سرکل جڑانوالہ کے نواحی گاؤں پنڈی عیسٰی کا رہائشی یاسین کسی مسیحا کا منتظر
شائع 03 جولائ 2024 06:22pm
فوٹو۔۔۔اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔اسکرین گریب

جڑانوالہ کے علاقہ پنڈی عیسٰی میں بجلی کا بل ادا کرنے کےلئے شہری نے اپنا دل اور گردے فروخت کرنے کا اعلان کر دیا ہے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

متاثرہ شہری یاسین کا کہنا ہے کہ پانچ سال سے معذوری کی زندگی گزار رہا ہوں، 10300 بل کہاں سے ادا کروں۔

’دل اور گردے فروخت کرنے کے ساتھ معذور شخص نے یہ بھی کہا کہ میری آنکھیں لیکر بجلی کا بل ادا کردیا جائے‘۔

شہری نے کہا کہ حکومت سے اپیل ہے کہ غریب اور نادار خاندانوں کو بجلی مفت دینے کا وعدہ پورا کیا جائے۔

شیخ رشید کو بجلی کے بعد گیس کے بل کا بھی بڑا دھچکا

معذور نوجوان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئی، جب کہ سرکل جڑانوالہ کے نواحی گاؤں کا رہائشی یاسین کسی مسیحا کا منتظر ہے۔

electricity

load shedding

electricity bill

OVERBILLING