کراچی میں گھنگھور گھٹائیں برسنے کو تیار، محکمہ موسمیات نے نوید سنا دی
محکمہ موسمیات نے شہر قائد کے باسیوں کو بارش کی خوشخبری سنادی، جولائی کے دوسرے ہفتے سے مون سون کی بارشوں کا آغاز ہوگا۔
کراچی والے تیار ہوجائیں کیونکہ شہر میں مون سون کا سسٹم داخل ہونے والا ہے ۔ محکمہ موسمیات نے شہر میں بارشیوں کی پیشگوئی کردی ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق شہر میں مون سون بارشوں کا پہلا اسپیل 8 جولائی کی شام سے داخل ہونے کا امکان ہے۔ لوپریشر سسٹم کے نمودار ہونے سے آج شہر قائد میں بوندا باندی ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کا مزید بتانا ہے کہ سمندری ہوائیں بحال ہونے سے درجہ حرارت میں بھی کمی ہوئی ہے جبکہ آئندہ آنے والے دنوں میں بھی درجہ حرارت 35 سے 36 ڈگری تک ریکارڈ کیا جاسکتا ہے۔
آج کراچی کا درجہ حرارے کم از کم 31 جبکہ زیادہ سے زیادہ 37.1 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے۔
Comments are closed on this story.