Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی سی بی نے بیک اپ پلئیرزکی تلاش شروع کردی

45 روزہ کیمپس 12 جولائی سے ملک بھر میں لگائیں جائیں گے
اپ ڈیٹ 03 جولائ 2024 09:36pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ سوشل میڈیا
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ سوشل میڈیا

پی سی بی نے بیک اپ پلئیرزکی تلاش شروع کردی جس کے لیے ملک بھر میں 101 کیمپس لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ 45 روزہ کیمپس 12 جولائی سے ملک بھر میں لگائیں جائیں گے۔

پی سی بی نے ڈھائی ہزارسے قریب کھلاڑیوں کو طلب کرلیا گیا، کھلاڑیوں کی پرفارمنس اور ڈیٹا ریکارڈ کیا جائے گا، پی سی بی کوچز کی نگرانی میں کھلاڑیوں کو اسکلز ٹریننگ، فزیکل ٹریننگ دی جائیگی۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاک بھارت میچ کی تاریخ سامنے آگئی

تفصیلات کے مطابق کھلاڑیوں کو اسٹرینتھ ٹریننگ سمیت پاور ہٹنگ کی ٹریننگ بھی دی جائے گی، کیمپس کے اختتام پر کھلاڑیوں کی ویڈیوز و ڈیٹا قومی سلیکشن کمیٹی کو بھیجا جائیگا۔

ویڈیوز اور ڈیٹا قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن کو بھی بھیجا جائے گا۔