Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

تحریک انصاف نے 6 ممبران پر مشتمل او آئی سی ایڈوائزری کونسل تشکیل دے دی

پی ٹی آئی کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا
اپ ڈیٹ 03 جولائ 2024 11:35pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 6 ممبران پر مشتمل او آئی سی ایڈوائزری کونسل تشکیل دے دی۔

پی ٹی آئی کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری فردوس شمیم نقوی نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق او آئی سی مشاوراتی کونسل 6 ممبران پر مشتمل ہے جس کے مطابق سجاد برکی کو سیکرٹری او آئی سی تعینات کیا گیا جبکہ کونسل میں سینٹرل سیکرٹری فنانس بھی شامل ہے۔

اس کے علاوہ محمد اقبال، ناصر میر ، غلام جیلانی اور ڈاکٹر ہمایوں مہمند بھی کونسل کا حصہ ہیں۔

سنی اتحاد کونسل کے ارکان کا آج بھی پنجاب اسمبلی کے گیٹ پرعلامتی اجلاس

نوٹیفیشن کے مطابق ایڈوائزری کونسل 15 دن کے اندر رولز پر نظر ثانی کرے اور ترامیم کا مشورہ پیش کرے، ایڈوائزری کونسل دنیا بھر میں ہونے والے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات کی نگرانی کرے گی۔

نوٹفکیشن میں کہا گیا کہ کونسل 30 دن کے اندر عالمی ممبرشپ اور فنڈنگ کے حوالے سے حکمت عملی تیار کرے۔

اسلام آباد

firdos shamim naqvi

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

OIC Advisory Council pti

OIC Advisory Council