Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

راولاکوٹ: مفرور قیدیوں کی اطلاع دینے والوں کیلئے کروڑوں روپے انعامات کا اعلان

انکوائری کمیشن تحقیقات کیلئے جیل پہنچ گیا، خواجہ ثنااللہ ڈار نئے سپرنٹنڈنٹ جیل تعینات
شائع 01 جولائ 2024 11:42pm

آزاد کشمیر حکومت نے راولاکوٹ میں مفرور قیدیوں کی اطلاع دینے والوں کیلئے انعامات کا اعلان کردیا۔ ادھر واقعہ کا انکوائری کمیشن جیل پہنچ گیا، جبکہ مفرور قیدی غازی شہزاد کے 2 ساتھی تفتیش کے لئے تھانہ راولاکوٹ منتقل کر دیئے گئے۔ ادھر خواجہ ثنااللہ ڈار نئے سپرینٹنڈنٹ جیل تعینات کر دیئے گئے۔

آزاد کشمیر حکومت نے ڈسٹرکٹ جیل راولا کوٹ سے فرارہونے والے 18 قیدیوں کے سروں کی قیمت 10 کروڑ 20 لاکھ روپے مقرر کردی ہے۔مفرور قیدیوں کی تلاش اور گرفتار میں تعاون کرنے والے شہریوں کو انکی شناخت ظاہر نہ کرتے ہوئے30 لاکھ سے 1 کروڑ روپے فی قیدی انعام دیا جائے گا۔

کمشنر پونچھ ڈویژن کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق راولاکوٹ میں جیل توڑ کر فرار ہونے قیدیوں کی گرفتاری کیلئے پونچھ ڈویژن کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر ہمہ وقت چیکنگ کی جارہی ہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ پولیس نے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے کر تمام علاقوں میں تلاش شروع کر رکھی ہےمفرور قیدیوں کی تلاش کیلئے پولیس جدید آلات ، ڈرون کیمرے اور دیگر زرائع استعمال کر رھی ھے۔ تمام مفرور قیدیوں کو بیرونی ممالک فرار ہونے سے روکنے کیلئے تمام ائرپورٹس پر قیدیوں کے تصاویری خاکے اور شناخت سےمتعلق معلومات فراہم کردی گئی ہیں۔

دریں اثناء سیکریٹری ان لینڈ ریونیو چودھری رقیب نے کمیٹی ممبران کمشنر پونچھ اور ڈی آئی جی پونچھ کے ساتھ اپنی انکوائری کا آغاز کر دیا ہے اور جیل میں قیدیوں اور عملہ کے بیان لینا شروع کر دیئے ھیں۔ پریس ریلیز میں مزید کہا کہ حکومت نے ثنااللہ ڈار سپرنٹنڈنٹ جیل باغ کو فوری طور پر سپرینٹنڈنٹ راولاکوٹ ڈسٹرکٹ جیل تھینات کر دیا ہے۔

دوسری جانب راولاکوٹ میں قیدی فرار واقعہ کا انکوائری کمیشن جیل پہنچ گیا چیئرمین کمیشن رقیب چوہدری کہتے ہیں کہ فی الحال میڈیا کو کچھ نہیں بتا سکتا ہیں ۔

ادھر میں گزشتہ روز جیل سے فرار قیدی غازی شہزاد کے 2 ساتھی تفتیش کے لئے تھانہ راولاکوٹ منتقل کر دیئے گئے جن سے انکوائری کمیشن تحقیقات کیلئے جیل پہنچ گیا ہے مفرور غازی شہزاد کے 2 ساتھی جیل میں ہی تھے ۔

azad kashmir

Indian occupied Kashmir

Kashmir Police