Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

تربت : فائرنگ سے زخمی شخص کے گھر کے باہر دھماکا، خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق

بم کو پہلے سے نصب کیے جانے کی اطلاعات، تحقیقات جاری
شائع 01 جولائ 2024 07:54pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

**بلوچستان کے ضلع تربت کے علاقے گیبن میں فائرنگ اور دھماکے میں خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔ **

نامعلوم مسلح افراد نے ایک گھر پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک شخص محمد علی زخمی ہو گیا، زخمی کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، واقعہ کی اطلاع ملنے پر خاندان کے دیگر افراد عیادت کے لئے اسپتال جانے کے لئے جیسے ہی گھر سے باہر نکلے تو پہلے سے نصب بم زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔

دھماکے کے نتیجے میں دو خواتین بی بی آسیہ، بی بی عائشہ اور ایک شخص نظر محمد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

واقعہ کے بعد فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کئے جب کہ لاشیں قانونی کارروائی کے لئے اسپتال منتقل کی گئیں۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اور وزیر داخلہ ضیاء لانگو نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملزمان جلد قانون کے کٹہرے میں ہوں گے اور انہیں سزا دلائی جائے گی۔