Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور : تھانہ راوی روڈ کے 2 اے ایس آئی لڑ پڑے، ایک کا سر پھٹ گیا

اے ایس آئی طارق نصیب نے اے ایس آئی شہبازاحمد کا سر پھاڑا، مقدمہ درج
شائع 30 جون 2024 11:38pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

لاہورمیں تھانہ راوی روڈ کے دو اے ایس آئی آپس میں ہی لڑ پڑے۔ ایک اے ایس آئی نے دوسرے اےایس آئی کا سرپھاڑ کر زخمی کردیا۔

اے ایس آئی طارق نصیب نے اپنے ہاتھ میں پکڑا مڈگاڈ ساتھی اے ایس آئی شہبازاحمد کے سر میں دے مارا جس سے شہباز زمین پر گرپڑا اور اسے طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا۔

راوی روڈ پولیس نے اپنے ہی اے ایس آئی طارق نصیب کےخلاف مقدمہ درج کرلیا۔ تاہم ابتدائی طور پر لڑائی کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں۔

پولیس ملازمین میں لڑائی کا یہ واقعہ 28 جون کو رات ڈیڑھ بجے پیش آیا تھا۔