Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران کا باہر آنا نظر نہیں آتا، پی ٹی آئی قیادت کے پاس حکمت عملی نہیں، الیکشن پی پی کی گود میں ڈال دیا، فواد

پی ٹی آئی موجودہ قیادت جھوٹ اور احمقانہ باتیں کر رہی ہے، سابق وفاقی وزیر
شائع 30 جون 2024 06:22pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری موجود پی ٹی آئی قیادت کے خلاف کھل کر سامنے آگئے، ویڈیو بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت کے ہوتے ہوئے عمران خان باہر آتے نظر نہیں آرہے، جھوٹ اور احمقانہ باتیں کی جارہی ہیں۔

ویڈیو بیان میں فواد چوہدری نے مزید کہا کہ موجوہ پی ٹی آئی قیادت کے پاس کوئی حکمت عملی نہیں ہے، ذاتی تعلق نبھانے کےلیے سارا الیکشن پیپلزپارٹی کی گود میں ڈال دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے حامد خان اور رؤف حسن پر تنقید کرنے سے دوست روک رہے ہیں لیکن اس لیڈر شپ کے ہوتے ہوئے امکان نظر نہیں آرہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان باہر آجائیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ مجھ پر47 مقدمات ہیں، ٹویٹ کرنے پر بھی مقدمہ درج ہو جاتا ہے، جب کہ کچھ رہنما پشاور سے آکر لاہور میں جلوہ کر جاتے ہیں کوئی کچھ نہیں کہتا۔

فوج سے رابطہ منقطع کرنا عمران خان کی سب سے بڑی غلطی تھی، فواد چوہدری

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھی فواد چوہدری نے وائس آف امریکا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ تحریک انصاف کی موجودہ قیادت نہیں چاہتی کہ عمران خان جیل سے باہر آجائیں، کیونکہ ان کو ڈر ہے کہ بانی پی ٹی آئی باہر آئیں گے تو اسد عمر، عمران اسماعیل، فواد چوہدری اور علی زیدی دوبارہ قیادت سنبھال لیں گے اور پارٹی میں موجودہ قیادت کا عمل دخل ختم ہوجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں :

عمرایوب نے پارٹی سیکریٹری جنرل کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

عمر ایوب کے استعفیٰ کے بعد پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی جنید اکبر بھی مستعفیٰ

IMRAN KHAN Adiyala Jail

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

ٖFawad chaudhry