بلوچستان کے وسائل کے فوائد مقامی لوگوں کو پہنچانے کا عمل جاری
بلوچستان کے قدرتی وسائل کے معاشی فوائد کا مقامی افراد کو منتقلی کا سلسلہ جاری ہے۔ آئل اینڈ گیس کمپنی ایم پی سی ایل نے بلوچستان کے علاقوں بولان، کوئٹہ، زیارت اور ہرنائی میں 74 کروڑ 30 لاکھ روپے کی لاگت سے کئی منصوبے مکمل کیے ہیں۔
ان میں صحت، تعلیم، پانی کی فراہمی، بجلی اور گیس کی فراہمی اور بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے سے متعلق منصوبے شامل ہیں۔ پاک فوج اور ایف سی بلوچستان (نارتھ) نے ان منصوبوں کے لیے سیکیورٹی یقینی بنائی۔
ریجنل مینیٹر ایم پی سی ایل انتساب نصیر نے آج نیوز کو بتایا کہ سیلاب سے بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان پہنچا۔ ہزاروں مکانات تباہ ہوگئے۔ ہم نے مستحق افراد میں 45 مکانات تقسیم کیے ہیں۔
ایم پی سی ایل کے اعلیٰ عہدیدار نے بتایا کہ ادارے کی تمام فیلڈز پر 150 سے 200 مقامی افراد کو نوکریاں دی گئی ہیں۔ اس کے نتیجے میں ان کی معاشی مشکلات دور ہوئی ہیں۔
مچھ کے رہائشی مسعود احمد، آب گم کے رہائشی محمد دین اور مہراللہ رائج کا کہنا ہے کہ بلوچستان سے نکلنے والے وسائل کے فوائد ہمیں حاصل ہو رہے ہیں۔ بلوچوں کو تعلیم اور ترقی کے لحاظ سے آگے لے جایا رہا ہے اور ہمیں مکانات بھی بناکر دیے گئے ہیں۔
ان تمام وسائل کے فوائد مقامی لوگوں تک پہنچایا جانا اس پروپیگنڈے کی نفی کرتا ہے کہ بلوچستان کے قدرتی وسائل وہاں کے لوگوں کی بہبود پر خرچ نہیں کیے جارہے۔
Comments are closed on this story.