Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی سہراب گوٹھ سے ٹی ٹی پی کی مالی معاونت کرنے والے 2 سہولت کار گرفتار

دونوں ملزمان کے نام حکومت سندھ نے فورتھ شیڈول میں شامل ہیں، ترجمان سی ٹی ڈی
شائع 30 جون 2024 10:48am

محکمہ انسداد دہشت گردی سندھ (سی ٹی ڈی) نے سہراب گوٹھ سپر مارکیٹ میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی مالی معاونت کرنے والے 2 سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی سندھ کے مطابق کراچی میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی مالی معاونت کرنے والے 2 سہولت کار گرفتار کر لیے گئے، سہولت کاروں کو سہراب گوٹھ سپر مارکیٹ سے گرفتار کیا گیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ملزمان میں حسن گل محسود اور بشیر احمد شامل ہیں، دونوں ملزمان کے نام دہشت گردوں کی سہولت کاری کرنے پر حکومت سندھ نے فورتھ شیڈول میں بھی نوٹیفائڈ کر رکھے ہیں۔

پنجاب میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 44 دہشت گرد گرفتار

ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے دہشت گردی کے لیے فنڈنگ کی کثیر رقم برآمد ہوئی، امیر کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کی ہدایت پر ملزمان نے فنڈنگ کی حاصل کردہ رقم میں سے 2 خودکار جدید 9 ایم ایم پستول بھی خریدے تھے، دونوں پستول ملزمان کی نشاندہی پر برآمد کرلیے گئے۔

ترجمان کے مطابق ملزمان سپر مارکیٹ کے علاقے تھانہ گلزار ہجری پر غیر قانونی ٹرک اڈہ چلا رہے تھے، ٹرک اڈے سے حاصل ہونے والے منافع کی رقم سے تحریک طالبان پاکستان کے دہشت گردوں کی مالی معاونت کرتے ہیں۔

ملزمان کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی کراچی میں ٹیرر فنڈنگ و اسلحہ کے مقدمات درج کیے گئے۔

karachi

Arrested

sohrab goth

Tehreek Taliban Pakistan (TTP)

TTP Terrorists

counter terrorism department

ctd sindh