Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Awwal 1446  

کوئٹہ : صوبائی وزیر داخلہ کے کامیاب مذاکرات، بلوچستان اسمبلی کے باہر مغویوں کی بازیابی کیلئے دھرنا ختم

میر ضیا لانگو کی قیادت میں حکومتی وفد نے مظاہرین سے مذاکرات کیے
شائع 29 جون 2024 08:05pm
فوٹو۔۔۔اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔اسکرین گریب

کوئٹہ میں 20 جون کو شابان کے علاقے سے اغوا کیے گئے افراد کے اہلخانہ نے بلوچستان اسمبلی کے باہر اپنے پیاروں کی بحفاظت بازیابی کے لئے دھرنا دیا تاہم صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا لانگو کی مغویوں کی جلد بازیابی کی یقین دہانی پر دھرنا ختم کردیا گیا۔

مظاہرے میں مغویوں کے بوڑھے والدین کے ساتھ بچے اور خواتین بھی شامل تھیں، شرکاء نے حکومت سے اپنے پیاروں کی بحفاظت بازیابی کی دہائی دیتے ہوئے کہا کہ اغوا کیے گئے افراد کو جلد بازیاب کروایا جائے۔

انھوں نے کہا کہ شہر کو امن کا گہوارہ بنایا جائے، شہریوں کی حفاظت کرنا حکومت کی ذمے داری ہے۔

صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا لانگو کی قیادت میں حکومتی وفد مظاہرین سے مذاکرات کرنے پہنچا اور انہوں نے اہل خانہ کے مسائل سنے اور انہیں مغویوں کی جلد بازیابی کی یقین دہانی کروائی۔ جس کے بعد وزرا کی یقین دہانی پر مظاہرین نے دھرنا ختم کردیا۔

یہ بھی پڑھیں :

ہم الف ’انار‘ ب ’بکری‘ پر ہی کھڑے ہیں، وزیر اعلی بلوچستان

آسٹریلیا، ہانگ کانگ میں خیبر پختونخوا کے ڈرائیونگ لائسنسز کی مبینہ جعلی تصدیق کی شکایت

بلوچستان

Balochistan Police

Pakistan Law and order situation