Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمر کوٹ میں نامعلوم افراد نے اونٹنی کی چاروں ٹانگیں کاٹ دیں

اونٹنی مردہ حالت میں ملی،چاروں ٹانگیں کٹی ہوئی تھی، راہگیر
اپ ڈیٹ 29 جون 2024 09:51pm
Unidentified men cut off four legs of a camel in Umarkot - Aaj News

عمرکوٹ کی تحصیل کنری میں نامعلوم افراد نے اونٹنی کی چاروں ٹانگیں کاٹ دیں۔

زیادہ خون بہہ جانے کی وجہ سے اونٹنی دم توڑ گئی، زیادہ خون بہہ جانے کی وجہ سے اونٹنی دم توڑ گئی۔ ایک راہگیر کے مطابق اونٹنی مردہ حالت میں ملی اور چاروں ٹانگیں کٹی ہوئی تھی۔

صوبہ سندھ کے ضلع عمرکوٹ کی تحصیل کنری کے قریب مورجھنگو موڑ پر چاروں ٹانگیں کٹی ہوئی مردہ اونٹنی ملنے کے معاملے پر پولیس کا بیان سامنے آگیا۔

ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق اونٹنی 30 گھنٹے پہلے بیماری کی وجہ سے مر چکی تھی، اونٹنی کی ٹانگیں مردہ حالت میں کافی دیر بعد کاٹی گئیں۔

ڈی ایس پی کا کہنا ہے کہ اونٹنی کے جسم پر کسی قسم کا زخم یا چوٹ کا نشان نہیں پایا گیا۔