Aaj News

منگل, دسمبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Akhirah 1446  

حیدرآباد: گھریلو تنازع پر دیوار چنوا کر قید کی گئی ماں اور بیٹی بازیاب

ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں، پولیس
اپ ڈیٹ 29 جون 2024 07:11pm
Mother, daughter rescued over domestic dispute - Aaj News

حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد میں میں گھریلو تنازع پر دیوار چنوا کر قید کی گئی ماں اور بیٹی بازیاب کرالی گئی۔

پولیس کے مطابق بھتیجوں نے چچی اور چچا زاد بہن کو قید کر رکھا تھا۔ پولیس کے مطابق بھتیجوں نے چچی اور بیٹی کو دیوارچنوا کرقید کررکھا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

دوسری جانب پولیس نےبی سیکشن کے تحت واقعہ کی ایف آئی آر درج کرلی۔ ایف آئی آر مسماۃ تسلیم جہاں کی مدعیت میں درج کی گئی ہے۔