Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Awwal 1446  

سوات میں زندہ جلانے کے واقعے میں ملوث 3 افراد منشیات فروش نکلے

مدین میں توہین مذہب کے نام پر قتل کے الزام میں 25 سے زائد افراد ریمانڈ پر جیل میں ہیں
اپ ڈیٹ 29 جون 2024 08:19am
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

سوات میں سانحہ مدین میں ایک شخص کو زندہ جلانے والے ملزمان میں 3 منشیات فروش نکلے۔ ان تین افراد پر باقاعدہ منشیات فروشی کی ایف آئی درج ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ویڈیوز کے ذریعے ملزمان کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ ان میں سے تین ملزمان منشیات فروش ہیں، جن کا ریکارڈ پولیس کے پاس موجود ہے۔

اس حوالے سے پولیس نے مزید بتایا کہ تین میں سے ایک ملزم آئس اور دو چرس فروخت کرتے ہیں۔ یہ تین منشیات فروش بھی اس شخص کے قتل میں شامل ہیں جس کو ان لوگوں نے توہین مذہب کے نام پر قتل کیا تھا اور بعد میں اس کی لاش جلائی تھی۔

واضح رہے کہ مدین میں توہین مذہب کے نام پر قتل کے الزام میں 25 سے زائد افراد ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :

مدین میں مبینہ توہین مذہب کیس، 3 اہم ملزمان سمیت مزید 9 افراد گرفتار

مدین واقعے پر وفاق کی تحقیقاتی رپورٹ آگئی، ’ملزم نے بارہا توہین مذہب سے انکار کیا، اُسے تھانے لے جانا سب سے بڑی غلطی تھی‘

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں سوات کے ہل اسٹیشن مدین میں مبینہ توہین مذہب کے الزام میں ہجوم نے تشدد کرکے ایک شخص کو تھانے سے نکال کر قتل کیا اور لاش کو جلا دیا تھا۔

واقعے کے بعد وزارت داخلہ کے ماتحت ادارے کی رپورٹ سامنے آئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ مارے جانے والے شخص نے توہین مذہب سے بارہا انکار کیا تھا۔

KPK Police

Pakistan Law and order situation

SWAT INCIDENT