Aaj News

پیر, جولائ 01, 2024  
25 Dhul-Hijjah 1445  

کراچی : ہاکس بے پوائنٹ پر خاتون سمندر میں ڈوب گئی

بن قاسم ٹاؤن 14 سالہ لڑکا ندی میں ڈوب کر جاں بحق
شائع 28 جون 2024 08:20pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

کراچی ہاکس بے پوائنٹ پر خاتون سمندر میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئی۔ دوسری طرف قاسم میں چودہ سالہ شہزاد ندی میں ڈوب کر جاں بحق ہوا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ہاکس بے کے تفریحی مقام سے سمندر سے نکالی گئی خاتون کی لاش کی شناخت امیہ کے نام سے کرلی گئی۔

سندھ ریسکیو ٹیم 1122 کے مطابق بن قاسم ٹاؤن پیر سولنگی گوٹھ میں چودہ سالہ لڑکا ندی میں ڈوب کر جاں بحق ہوا۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی: ہاکس بے ساحل پر 4 افراد ڈوب گئے، دیگر شہروں کی نہروں میں نہاتے ہوئے 7 افراد جاں بحق

karachi

Karachi Police

picnic point