Aaj News

جمعرات, نومبر 14, 2024  
12 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی میں کل کے مقابلے میں آج زیادہ بارش کی پیش گوئی

گزشتہ روز کی بارش کے بعد شہر قائد میں گرمی کی شدت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے
شائع 28 جون 2024 12:05pm

محکمہ موسمیات نے کراچی میں کل کے مقابلے میں آج زیادہ بارش کی پیش گوئی کردی۔

محکمہ موسمیات نے آج کراچی سمیت ملک کے مختلف مقامات پر آندھی ، جھکڑ اور بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی سمیت سندھ، بلوچستان کے مختلف علاقوں جبکہ اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر کے بعض مقامات پر آندھی، جھکڑ اور بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا بتانا ہےکہ شہرقائد کے چند مقامات اور مضافات میں کل کے مقابلے آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اہل کراچی آج شام تک سکون کا سانس لے سکیں گے، محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کے مطابق بھارتی گجرات کےقریب بحیرہ عرب میں ہوا کاکم دباؤموجودہے، ہوا کے کم دباؤ کے باعث کراچی میں سمندری ہوائیں آج بھی بند ہیں۔

موسمیاتی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ہوا کے کم دباؤ کے زیر اثر کراچی سمیت سندھ کے کئی علاقوں میں بارش کا امکان ہے جبکہ اس دوران شہر کا درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہ سکتا ہے۔

گزشتہ روز بارش کے بعد درجہ حرارت میں کمی

کراچی میں گزشتہ روز بارش کے بعد درجہ حرارت میں کمی سے موسم بہتر ہو گیا جب کہ صبح سویرے مطلع ابر آلود رہا، گزشتہ روز کی بارش کے بعد کراچی میں ہوا کی رفتار 8 کلو میٹر اور درجہ حرارت 31ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ گزشتہ روز کی بارش کے بعد شہر قائد میں گرمی کی شدت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے لیکن حبس کی صورتحال برقرار ہے۔

مزید برآں گزشتہ روز ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت سبی میں 48ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جیکب آباد میں 47، دادو، موہن جو دڑو، تربت 46، لاڑکانہ 45، پشاور43، مظفر آباد42، کراچی، حیدر آباد41 ، اسلام آباد، ملتان 40، کوئٹہ، گلگت 38 اور لاہور میں 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں آج سے بارش کا امکان

دوسری جانب خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں آج سے بارش کا امکان ہے، اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے نوید سنادی۔

عوام تیاری کرلیں، کہیں بوندا باندی اور کہیں بارش ہونے والی ہے

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں آج سے آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جو پیر کے روز تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ایبٹ آباد، بالاکوٹ، مانسہرہ، شانگلہ، بٹگرام، دیر، سوات، مالاکنڈ میں بارش کا امکان ہے جبکہ پشاور، مردان، صوابی، چارسدہ، چترال، کوہستان، کوہاٹ، کرک، بنوں، ٹانک، وزیرستان، خیبر، باجوڑ اور کرم میں چند مقامات پر بارش کی توقع ہے۔

پی ڈی ایم اے کی جانب سے تمام ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری ہے کہ ناخوشگوار واقعے سے پیشگی نمٹنے کے لیے اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔

کراچی میں رین ایمرجنسی نافذ، پہلی بوند گرتے ہی بجلی بند، بل بورڈ گر گیا

بنوں میں درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ، ڈی آئی خان میں 44 اور پشاور میں 43 ڈگری سیںٹی گریڈ ریکارڈ کی گئی۔

بارشی پانی کے نکاس کیلئے سی بی ڈی پنجاب نے تیاریاں مکمل کرلیں

رواں سال مون سون بارشوں کی پیش نظر بارشی پانی کے نکاس کے لیے سی بی ڈی پنجاب نے تیاریاں مکمل کرلیں۔

رواں سال مون سون بارشوں کے پیش نظر بارشی پانی کے نکاس کے لیے سی بی ڈی پنجاب نے والٹن روڈ پر 15 کیوسک کے 2 عارضی سمپ پمپ نصب کر کے ان کا کامیاب ٹیسٹ رن کر لیا۔

سی بی ڈی کے مطابق بروقت بارشی پانی کی نکاس کا عمل مکمل کر کے والٹن روڈ کے رہائشیوں اور سفر کرنے والوں کے لیے آسانی ہوگی۔

سی ای او سی بی ڈی پنجاب عمران امین کا کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب کی ہدایات کے عین مطابق عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کیلئے انتظامات کیے جا رہے ہیں، والٹن روڈ اپگریڈیشن منصوبے میں تعمیرات کی وجہ سے مون سون کے موسم میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کی کوشش کریں گے، اکتوبر میں والٹن روڈ کی مین کیریج وے کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا۔

karachi

Met Office

Rain

Heavy rain

Karachi Rain

monsoon rains

rainy weather