Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

میانوالی اسٹیشن پر ریلوے پولیس اہلکار نے ضعیف مسافر کی جان بچالی، ویڈیو وائرل

چلتی ٹرین سے اترنے کی کوشش کرنے والا مسافر اترتے وقت اپنا توازن برقرار نہیں رکھ سکا اور پھسل گیا
شائع 28 جون 2024 09:14am

میانوالی اسٹیشن پر ریلوے پولیس اہلکار نے ایک مسافر کی جان بچا لی، چلتی ٹرین سے اترنے کی کوشش کرنے والا ضعیف مسافر اترتے وقت اپنا توازن برقرار نہیں رکھ سکا تھا۔

پاکستان ریلوے کے پولیس اہلکار کی حاضر دماغی نے ایک اور مسافر کی جان بچالی، مسافر غلام اکبر نے میانوالی ریلوے اسٹیشن پر چلتی ٹرین تھل ایکسپریس سے اترنے کی کوشش کی تاہم لاپرواہی کی وجہ سے مسافر اترتے وقت اپنا توازن برقرار نہیں رکھ سکا اور پھسل گیا۔

ریلوے پولیس کے اہلکار نے خاتون مسافر کی جان بچالی، ویڈیو وائرل

ریلوے حکام نے گھر سے بھاگنے والے بچوں کو والدین سے ملادیا

ہیڈ کانسٹیبل محمد انور نے مسافر کو ٹرین کے نیچے آنے سے بچایا، اہلکار کے بروقت رسپانس نے ضعیف مسافر کو بڑے حادثے سے بچالیا تاہم واقعے کی ویڈیو سامنے آگئی۔

مسافر غلام اکبر نے ریلوے پولیس اہلکار کا شکریہ ادا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

Pakistan Railway

RAILWAY POLICE

Mianwali railway station

passenger save life