Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

دونوں ٹانگوں سے محروم سندھ پولیس کی باہمت اہلکار کی کہانی

پولیس اہلکار عائشہ ناز چار سال قبل خوفناک ٹریفک حادثہ کا شکار ہو گئیں تھیں
شائع 27 جون 2024 05:15pm
Brave Constable of Sindh Police Ayesha Naz - Aaj News

دونوں ٹانگوں سے محروم سندھ پولیس کی باہمت اہلکار عائشہ ناز ویسے تو دونوں ٹانگو ں سے محروم ہیں لیکن ان کے حوصلوں کے قدم ہیں کہ تھکتے نہیں ہیں۔

سندھ پولیس اہلکار عائشہ ناز نے اپنی کمزوری کو اپنے مقصد کے آگے نہیں آنے دیا۔ چار سال قبل عائشہ خوفناک ٹریفک حادثہ کا شکار ہو گئیں تھیں جس میں دونوں ٹانگوں سے محروم ہوگئیں ٹانگوں سے ویل چیئر کے سفر ان کو کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا لیکن ہمت، بلند حوصلہ اور پختہ عزائم کی مالک کراچی کی سندھ پولیس اہلکار عائشہ ناز نے اس محرومی کو اپنے مقصد کی تکمیل میں روکاوٹ بننے نہیں دیا۔۔۔ آئیے ملواتے ہیں عائشہ سے ۔۔

ماڑی پور روڈ پر ٹریفک حادثے میں واٹر ٹینکر نے عائشہ کی دونوں ٹانگیں ضائع کردیں، عائشہ کو انکی فیملی اور اپنے نو سالہ بیٹے کی وجہ سے زندگی کی طرف واپس آنے کا حوصلہ ملا، اور اب سندھ پولیس کی یہ اہلکار بلدیہ ٹاؤن سے کراچی پولیس آفس میں ڈیجیٹل میڈیا سنبھالتی ہیں ۔ عائشہ کی اس ہمت کو دیکھ کر بس ایک ہی سعر زہن میں گردش کرتا ہے کہ

صنف نازک تو بس تخلّص ہے یہ بڑی سخت جان ہوتی ہے۔

اور یقینا عائشہ اس کی اعلیٰ مثال ہیں ایسے لوگ جو کسی حادثے میں معذوری کا شکار ہوئے ہیں عائشہ کونسیلنگ کے ذریعے انہیں زندگی کی طرف واپس لانے میں اپنا بھئ اہم کردار ادا کررہی ہیں۔

Sindh Police

Karachi Police