Aaj News

اتوار, ستمبر 08, 2024  
03 Rabi ul Awal 1446  

آزاد کشمیر اسمبلی نے 264 ارب روپے کے بجٹ کی منظوری دے دی

فائنانس بل کی منظوری کے لیے ایوان کا اسپیکر چوہدری لطیف اکبر کی صدارت میں آج پھر ہوگا
شائع 27 جون 2024 11:27am

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی نے حکومت کے مالی سال 25-2024 کے لیے 2 کھرب 64 ارب 3 کروڑ 30 لاکھ حجم کے تخمینہ بجٹ کی منظوری دے دی جبکہ فنانس بل کی منظوری آج دی جائے گی۔

آزادجموں و کشمیرقانون ساز اسمبلی کا اجلاس آج دن 2 بجے اسپیکر چوہدری لطیف اکبر کی صدارت میں ہوگا۔

گزشتہ شام قانون ساز اسمبلی نے مالی سال 2023/24 کے نظر ثانی میزانیہ ایک کھرب 90 ارب 93 کروڑ 50 لاکھ روپے اور مالی سال 25-2024 کے لیے 2 کھرب 64 ارب 3 کروڑ 30 لاکھ کے تخمینہ بجٹ کی منظوری دی ۔

بجٹ میں 220 ارب سے زائد غیر ترقیاتی اخراجات جبکہ 44 ارب ترقیاتی اخراجات شامل ہیں۔

وزیر خزانہ عبدالماجد خان نے فنانس بل 2024/25 ایوان میں پیش کیا جسے مجلس منتخبہ کے سپرد کر دیا گیا۔

اسپیکر نے قانون ساز اسمبلی کا اجلاس آج دن 2 بجے تک ملتوی کیا جبک قانون ساز اسمبلی آج فنانس بل کی منظوری دے گی۔

azad kashmir assembly

BUDGET APPROVED

FINANCIAL BILL TODAY