Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

حیدرآباد : قیامت خیز گرمی 6 جانیں لے گئی، قیدی بھی شامل

24 گھنٹوں میں 50 سے زائد افراد کو سول اسپتال منتقل کیا گیا
شائع 26 جون 2024 05:03pm
فوٹو۔۔فائل
فوٹو۔۔فائل

حیدرآباد میں بھی قیامت خیزگرمی قیدی سمیت چھ جانیں لے گئی۔ چوبیس گھنٹوں میں پچاس سے زائد افراد کو سول اسپتال منتقل کیا گیا۔

شہر کے سول اسپتال میں آج 3 متاثرہ مریض انتقال کرگئے۔ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد میں ضعیف العمرافراد زیادہ ہیں۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق سینٹرل جیل سے لایا گیا قیدی بھی اسپتال میں دم توڑ گیا، جب کہ نارا جیل سے بھی ایک قیدی لایا گیا جو زیرعلاج ہے۔

کراچی میں گرمی کا زور ٹوٹنے لگا، پارہ 40 ڈگری تک جانے کے بعد موسم ٹھنڈا پڑ گیا، گرد آلود ہوائیں

حیدر آباد میں گزشتہ دو روز میں پولیس کو مختلف علاقوں سے 3 لاشیں ملیں، ترجمان پولیس کے مطابق تمام لاشیں لاوارث تھیں جنہیں سول اسپتال منتقل کیا گیا۔

شہریوں کی اموات کی وجہ لوڈشیڈنگ ہوئی تو کےالیکٹرک کیخلاف قتل کے مقدمات درج ہونگے، وزیر داخلہ سندھ

Met Office

Hyderabad

Hot Weather