Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

عوام تیار رہیں! ملک بھر میں آج سے بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری

محکمہ موسمیات نے اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی
شائع 26 جون 2024 11:50am

محکمہ موسمیات نے آج سے یکم جولائی تک ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی کردی جبکہ پی ڈی ایم اے نے پنجاب بھر میں بارشوں کے پیشِ نظر الرٹ جاری کر دیا۔

بارش کا سبب بننے والی ہوائیں پاکستان پہنچنے والی ہیں، آندھی بھی آئے گی بادل بھی برسیں گے، آج یکم جولائی تک ملک کے مختلف علاقوں میں بارشیں ہوگی، محکمہ موسمیات نے اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی۔

آج سے موسم بدلنے جارہا ہے، بحرعرب اورخلیج بنگال سے مون سون کے سبب بننے والی ہوائیں پہنچنے والی ہیں۔

عوام کیلئے اچھی خبر، آئندہ 2 روز میں کہاں کہاں بارشیں ہونے والی ہیں؟

محکمہ موسمیات نے آج سے یکم جولائی تک ملک بھرمیں بارشوں کی نوید سنا دی، سسٹم آج سے کراچی، حیدرآباد، سکھر اور جیکب آباد سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں اثر دیکھائے گا جبکہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بھی بارش کا امکان ہے۔

جمعرات سے پنجاب میں تیزہواوں اور گرم چمک کے ساتھ بارش کا مکان ہے، خیبرپختونخوا ، گلگت اور آزاد کشمیر میں 28 جون سے بادل انٹری دیں گے۔

محکمہ موسمیات نے 28 سے 30 جون تک اسلام آباد ، راولپنڈی اورلاہورمیں اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا ہے، اس کے ساتھ تمام متعلقہ اداروں کوالرٹ رہنے کی بھی ہدایت کرد ی۔

پنجاب بھر میں بارشوں کے پیشِ نظر الرٹ جاری

دوسری جانب پی ڈی ایم اے نے پنجاب بھر میں بارشوں کے پیشِ نظر الرٹ جاری کر دیا۔ اربن فلڈنگ سے نمٹنے کے لئے متعلقہ انتظامیہ کو الرٹ جاری، پنجاب بھر میں 26 جون تا یکم جولاٸی تک بارشوں کی پیشگوئی ہے۔

راولپنڈی، لاہور، سیالکوٹ، گوجرانوالا اور نارووال میں اربن فلڈنگ کا اندیشہ ہے، پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب کے مختلف اضلاع میں شدید طوفان اور کہیں ژالہ باری ہو سکتی ہے، شدید طوفان میں سولر پلیٹوں کی حفاظت کے لیے اقدامات ضروری ہیں، بارش اور طغیانی میں ندی نالوں کو پار کرنے سے گریز کیا جائے۔

رواں سال مون سون بارشیں 35 فیصد تک زیادہ ہونے کے خطرات ہیں: پی ڈی ایم اے

ڈجی پی ڈیم اے کہتے ہیں کہ دریاؤں اور نالوں میں نہانے پر پابندی کے قانون پر سختی سے عمل درآمد کروائیں، الرٹ کا مقصد تیاریاں مکمل کرنا ہے، ریسکیو ادارے، نکاسی آب کے ذمہ دار ادارے الرٹ رہیں، عوام الناس حکومت اور انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کریں، ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129پر رابطہ کریں۔

Met Office

Rain

Punjab rain

PDMA PUNJAB

rain alert