Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی سے لالہ موسیٰ جانے والی ملت ایکسپریس بڑے حادثے سے بچ گئی

کوٹری ریلوے اسٹیشن کے قریب مسافر ٹرین کی 3 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں
شائع 26 جون 2024 08:47am

کراچی سے لالہ موسیٰ جانے والی مسافر ٹرین ملت ایکسپریس بڑے حادثے سے بچ گئی، کوٹری ریلوے اسٹیشن کے قریب 3 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، متعدد مسافر معمولی زخمی ہوئے ہوئے

تفصیلات کے مطابق کراچی سے لالہ موسیٰ جانے والی ملت ایکسپریس کے کوٹری ریلوے اسٹیشن کے قریب بریک فیل ہوگئے۔

لاہور سے کراچی جانے والی ٹرین کو حادثہ، وجہ کیا بنی

ٹرین ڈرائیور نے ریلوے حکام کو بریک فیل ہونے کا بتایا، جس کے بعد ٹرین کو فوری طور پر دادو ٹریک پرلا کر روکا گیا، آوٹ لائن پر روکے جانے سے ٹرین کی 3 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔

ریلوے حکام کے مطابق بوگیاں ڈی ریل ہونے کے باعث ریلوے ٹریفک متاثر ہوگیا البتہ مسافر ٹرین کی بوگیاں پٹڑی سے اترنے سے متعدد مسافر معمولی زخمی ہوگئے۔

حکام کا کہنا تھا کہ کوٹری اسٹیشن کے قریب ملت ایکسپریس حادثے کے بعد کراچی ایکسپریس، گرین لائن، سکھر ایکسپریس کو مختلف اسٹیشنز پر روک دیا گیا جبکہ ہزارہ ایکسپریس کو ڈاؤن ٹریک پر حیدرآباد ریلوے اسٹیشن پر روک لیا گیا۔

کراچی سے لاہور آنے والی قراقرم ایکسپریس بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی

بعدازاں ریلوے حکام نے ساڑے 4 گھنٹے بعد اپ ٹریک بحال کرکے ٹرین کو لاہور روانہ کردیا۔

karachi

Train Accident

Train

lala musa

millat epxress

train derail