Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

’عاشق بنایا آپ نے‘ کی اداکارہ نے ہراساں کرنے کے الزام کے بعد نانا پاٹیکر کو جھوٹا قرار دے دیا

اداکارہ تنوشری کی جانب سے اداکار پر غلط طرح سے انہیں چھونے کا الزام بھی عائد کیا گیا تھا
اپ ڈیٹ 25 جون 2024 05:42pm
تصویر بذریعہ: بھارتی میڈیا/ انٹرنیٹ
تصویر بذریعہ: بھارتی میڈیا/ انٹرنیٹ

عمران ہاشمی کے مدمقابل آنے والی معروف اداکارہ تنوشری دتا جنہوں نے فلم ’عاشق بنایا آپ نے‘ سے سب کی توجہ حاصل کی، اب نانا پاٹیکر پر لگائے گئے الزام کی بنا پر وائرل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بالی وڈ اداکارہ تنوشری دتا کی جانب سے ایک بار پھر نانا پاٹیکر پر الزام عائد کر دیا گیا ہے۔

تنوشری دتا کی جانب سے بیان اس وقت سامنے آیا ہے، جب نانا پاٹیکر کی جانب سے اداکارہ سے متعلق کہنا تھا کہ بھارت میں ’می ٹو‘ موومنٹ لانے والی اداکارہ تنوشری دتا ہیں۔ حال ہی میں نانا پاٹیکر نے تنوشری دتا کے الزامات پر ایک بار پھر ردعمل دیا تھا۔

تاہم اب نانا پاٹیکر کے بیانات پر اداکارہ بھی بول پڑی ہیں، تنوشری دتا کا کہنا تھا کہ بالی وُڈ میں انہیں سپورٹ کرنے والے اب ختم ہوتے جا رہے ہیں، وہ خود بھی اب خوفزدہ ہیں۔

تنوشری دتہ بھی جنسی ہراسگی پر بول پڑیں

جبکہ تنوشری دتا کی جانب سے نانا پاٹیکر کے الزامات پر انہیں جھوٹا قرار دیا گیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ نانا پاٹیکر ایک دماغی طور پر جھوٹے انسان ہیں۔

تنوشری دتا کا ٹائمز ناؤ سے گفتگو میں کہنا تھا کہ اب انہیں خوف ہے کیونکہ بالی وُڈ میں ان کی سپورٹ اب مر چکی ہے، وہ تمام لوگ جو نانا پاٹیکر جو سپورٹ کرتے تھے یا تو دیوالیہ ہو گئے یا پھر پیچھے ہٹ گئے ہیں۔

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ لوگ ان کی غلط بیانی کو دیکھ کر رہے ہیں، اور اب ایک بار پھر وہ آ گئے ہیں، ایک 6 سال پرانے الزام پر اب جواب دے رہے ہیں، وہ دماغی طور پر جھوٹے ہی ہیں۔

واضح رہے 2018 میں تنوشری دتا کی جانب سے نانا پاٹیکر، کوریوگرافر گنیش اچاریا اور ڈائریکٹر ویویک اگنی ہوتری پر غلط برتاؤ کا الزام عائد کیا گیاتھا۔

جبکہ درج کرائی گئی ایف آئی آر کے مطابق تنوشری دتا کی جانب سے الزام عائد کیا گیا تھا کہ نانا پاٹیکر کی جانب سے انہیں غلط طرح سے چھوا گیا تھا، جبکہ ڈانس کرتے ہوئے انہیں اداکار سے غیر محفوظ محسوس کر رہی تھیں۔

Bollywood actress

imran hashmi

Nana Patekar

SEXUAL HARRASMENT

Tanushree dutta

mee too movement