Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
14 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر قتل میں گرفتارگولڈ میڈلسٹ ارتقا کا قاتل عدالت سے فرار

گلشن اقبال بلاک سیون میں موٹر سائیکل پر سوار دو مسلح افراد نے پہلے ارتقا کو چلتی موٹر سائیکل سے روکا، اور لوٹ مار کے بعد گولی مار دی تھی
اپ ڈیٹ 25 جون 2024 11:20am

کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر قتل میں گرفتارگولڈ میڈلسٹ ارتقا کا قاتل عدالت سے فرار ہوگیا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل گلشن اقبال بلاک سیون میں موٹر سائیکل پر سوار دو مسلح افراد نے پہلے ارتقا کو چلتی موٹر سائیکل سے روکا، اور لوٹ مار کے بعد گولی مار دی تھی ڈکیت فرار ہوتے ہوئے ملزمان نوجوان کی موٹر سائیکل بھی لے گئے۔ واقعہ کے بعد سندھ حکومت کو تمام حلقوں کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا رہا۔

ڈکیتی مزاحمت پر گولڈ میڈلسٹ انجینئرارتقا کے قاتل کوئٹہ سے گرفتار

بعدازاں سی آئی اے کراچی نے کوئٹہ میں چھاپہ مارتے ہوئے گلشن اقبال میں گولڈ میڈلسٹ مکینیکل انجینئرارتقا کے قاتل کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔ ملزمان ارتقا کے قتل کے بعد بلوچستان فرار ہوگئےتھے۔

اب اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ گولڈ میڈلسٹ ارتقا قتل کیس کا مرکزی قاتل عدالت سے فرار ہوگیا، ملزم ظاہر کو اتقا قتل کیس میں جیل بھیجا گیا تھا اور ملزم کا تعلق خضداری گروپ سے ہے۔

سٹی کورٹ تھانے میں پولیس اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، مقدمے میں کانسٹبل اشتیاق احمد کو نامزد کیا گیا ہے، چار بجکر 10 میں کورٹ سے ملزم سٹی کورٹ لاک اپ جاتے ہوئے دیکھا گیا تھا اس کے بعد سے ملزم غائب ہوگیا اور رات میں پولیس ذرائع نے ملزم ظاہر کے فرارکی خبر جاری کردی۔

قیدیوں کو سٹی کورٹ سے جیل منتقلی کے دوران ملزمان کی تعداد مکمل تھی جیل پہنچ کر قیدیوں کی گتنی میں ایک قیدی کم پایا گیا

واضح رہے کہ فائرنگ سے جاں بحق ارتقاگولڈ میڈلسٹ مکینیکل انجینئر تھا، اور اسلامی جمعیت طالبات کی سابق ناظمہ جامعہ کراچی کا بیٹا ہے۔ مقتول ارتقاکے بڑے بھائی جامعہ ہمدرد کے لیکچرر عباد معین ہیں، جبکہ ارتقا رجسٹرار جامعہ ہمدرد کلیم غیاث کا قریبی رشتہ دار بھی ہے۔

Karachi Crime

Karachi Street Crimes