جل بینڈ کو گلوکاری کا مشورہ کس نے دیا تھا ؟
سال 2002ء میں گیت ’عادت‘ کی وجہ سے مشہور ہونے والا بینڈ ’جل‘ تیزی کے ساتھ شہرت کی بلندیوں پر پہنچا ، گوہر ممتاز کے ساتھ عاطف اسلم اور فرحان سعید بھی اس معروف بینڈ کا حصہ تھے لیکن عاطف اسلم نے یہ بینڈ چھوڑ دیا تھا۔
عاطف اسلم کی بینڈ سے علیحدگی کے بعد فرحان سعید اس کے مرکزی گلوکار بن گئے تھے لیکن بعد ازاں انہوں ںے بھی ’جل‘ بینڈ کو خیرباد کہہ دیا تھا لیکن مقبولیت حاصل کرنے والا بینڈ شروع کیسے ہوا تھا؟۔
معروف پاکستانی اداکار فیصل قریشی گلوکار گوہر ممتاز کی فلم ابھی کے پریمئیر پر آئے تو انہوں نے کہا کہ فلم کی موسیقی شاندار ہوگی کیونکہ اس میں گوہر خود مرکزی کردار ادا کررہے ہیں ۔
اس موقع پر آج نیوز سے گفتگو میں فیصل قریشی نے بھی دعوی کیا کہ انہوں نے ہی عاطف اسلم اور گوہر ممتاز کو اسکول میں مشورہ دیا تھا کہ گانے گائیں اور بینڈ بنائیں ۔
فیصل قریشی کے دعوی کے تصدیق گوہر ممتاز نے خود کی انہوں نے کہ کہا فیصل بھائی وہ انسان ہیں کہ جب ہم نے بینڈ شروع کیا تو یہ ہمارے پہلے جج تھے اور فیصل بھائی نے ہی ہمیں حوصلہ دیا کہ ہمیں گلوکاری کو سنجیدگی سے لینا چاہیئے ۔
گوہر ممتاز نے مزید بتایا کہ جب ہم کالج میں تھے تو ہماری پرفارمنس بہت بری جارہی تھیں پھر فیصل بھائی آئے ہم نے دوبارہ گٹار نکالا اور جتنے گانے تیار تھے وہ سنائیے جس پر انہوں نے بہت تعریف کی تو ہمیں بھی ہمت ملی ۔
Comments are closed on this story.