Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

لاہور : ینگ ڈاکٹرز کا تمام سرکاری اسپتالوں میں او پی ڈیز کی ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان

حکومت، ڈاکٹرز، نرسز اور طبی عملے کو انتقامی کارروائی کا نشانہ بنارہی ہے، صدر وائے ڈی اے
شائع 24 جون 2024 06:08pm

لاہور : ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر حسین تھنڈ نے کہا ہے کہ تمام سرکاری اسپتالوں میں او پی ڈیز کی ہڑتال جاری رہے گی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب ہمارے تحفظات دور کریں اور مسائل کا حل کریں۔

لاہور کے میو اسپتال میں وائے ڈی اے کے عہدیداران نے پریس کانفرنس کی۔ ڈاکٹر حسین تھنڈ نے کہا کہ حکومت، ڈاکٹرز، نرسز اور طبی عملے کو انتقامی کارروائی کا نشانہ بنارہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ جب تک وائے ڈی اے کال آف نہ کرے ہڑتال جاری رہے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ سنٹرلائزڈ خریداری کے نام پر محکمہ صحت کی لوٹ مار بند کی جائے۔

صدر وائے ڈی اے نے کہا کہ شفاف تحقیقات کریں کہ غیر معیاری ادویات کون خریدتا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز اس مسئلے کو خود حل کریں۔