ملک میں گرمی کی شدت بڑھتے ہی سیاحوں نے کاغان ویلی کا رخ کرلیا
ملک میں گرمی کی شدت بڑھتے ہی سیاحوں نے کاغان ویلی کا رخ کرلیا جہاں سیاح جھیل سیف الملوک کے نیلے اور برفیلے پانی آبشاروں اور لذیذ کھانوں سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔
گرمیوں کی چھٹیاں ہوتے ہی سیاحوں نے وادی کاغان پہنچنا شروع کردیا جہاں سیاح سحر انگیز وادیوں میں موج مستیوں آبشاروں اور ٹھنڈے پانیوں سے لطف اندوز ہورہے ہیں
ایک طرف ملک میں اگ برساتا سورج ہے تو دوسری جانب وادی کاغان کے بالائی علاقوں میں منجمند برف اور فروزن جھیل کے نظاروں سے سیاح بھرپور لطف اندوز ہورہے ہیں
فیملی کے ساتھ سیر کے لئے وادی کاغان آنے والے بچے بھی کافی خوش دکھائی دیتے ہیں.
سیاح جہاں حسین قدرتی مناظر ور سحر انگیز وادیوں کو دیکھ کر اپنے سفر کو یاد گار بنارہے ہیں تو وہیں پر کاغان ویلی کے کھانوں سے بھی متاثر دکھائی دیتے ہیں
وادی کاغان انے والے سیاح جہاں برفباری اور جھیلوں کے خوبصورت نظاروں کے سحر میں مبتلا ہو جاتے ہیں وہیں پر رافٹنگ کے بھی مزے لے رہے ہیں
Comments are closed on this story.