Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: شہر کے مختلف علاقوں سے 10 افراد کی لاشیں برآمد

لاشیں سرد خانے منتقل، شناخت کا عمل جاری ہے، ریسکیو حکام
شائع 23 جون 2024 10:04pm
فوٹو۔۔فائل
فوٹو۔۔فائل

کراچی کے مختلف علاقوں سے اتوار کے روز 10 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق لیاری لاشاری محلہ کے ایم سی گراؤنڈ کے قریب سے 3 افراد کی لاشیں ملیں، جنھیں سول اسپتال منتقل کیا گیا۔

اس حوالے سے ریسکیور حکام نے بتایا کہ گولیمار، جہانگیر روڈ اور لانڈھی گودام چورنگی سے ایک ایک شخص کی لاشں ملی۔ جب کہ ڈیفنس فیز 7، اورنگی ٹاؤن سیکٹر 15 اور خمیسو گوٹھ سے بھی ایک ایک شہری کی لاش ملی۔

یہ بھی پڑھیں :

کراچی سے حیدر آباد جانیوالے باپ اور 7 سالہ بیٹی دریا میں ڈوب گئے

مدین واقعہ: ڈی پی او سوات کی 23 گرفتاریوں کی تصدیق، صورتحال واضح کردی

ریسکیو حکام کے مطابق ممکنہ طور پر تمام افراد نشے کے عادی تھے، لاشیں سرد خانے منتقل کردی گئی ہیں، شناخت کا عمل جاری ہے۔

karachi

Dead Body

Karachi Police

KARACHI HOT WEATHER